عام روایت کے مطابق یہ بہت پُرانا شہر تھا جہاں ظلم و ستم اور جبر کا دور دورہ تھا۔ اس ظلم و ستم کو دیکھتے ہوئے کسی اللہ کے ولی بزرگ نے اپنی بد دعا سےسارا شہر اُلٹ کر تباہ کر دیا۔ جس کے بعد اسے بِھڑ کا نام دیا گیا۔ جس کے معنی برباد یا تباہ شُدہ شہر ہے۔
اس کے برعکس اگر تاریخ کے اوراق میں ڈھونڈا جائے تو یہ بھِڑ نامی قلعہ سُمیری قبیلے سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اور اس کی تعمیر دس ہزار سال پہلے کی بتائی جاتی ہے۔ سمیریوں کے بعد یہ قِلعہ بھیل ، آریا ، دراوڑ اور آشُوریوں کا مسکن رہا۔ 325 قبل مسیح میں جب سکندر اعظم نے ہندوستان پر حملہ کیا تو وہ دو مہینے تک اس قلعے کا محاصرہ کیے بیٹھا رہا اور جب اُس کو ناکامی کا سامنہ کرنا پڑا اور قلعہ کو فتح نہ کر سکا تو اس نے اس قلعے پر بھاری منجنیقوں اور توپچی گولوں سے حملہ کر کے اسے تباہ و برباد کر دیا۔
اب خُدا بہتر جانے کہ یہ قلعہ یا بِھڑ نامی قدیمی شہر اُس ولی اُللہ کے غضب کا نشانہ بنا یا سکندر اعظم کی منجنیقوں کا۔
لیکن افسوس کہ یہ تاریخی قلعہ وقت گُزرنے کے ساتھ ساتھ اور بارشوں کی وجہ سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ آج سے کافی سال پہلے اس کی اُنچائی بہت ہی زیادہ تھی جوکہ شہر کے باہر سے بھی دیکھاجا سکتا تھا۔ چُونکہ یہ مکمل بُھربُھری مٹی کا بنا ہوا ہے جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ بارشوں کی نظر ہوتا جا رہا ہے۔
جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کافی سال پہلے اس پہ قلعہ پر بائیک یا گاڑی کی رسائی مشکل چڑھائی کی وجہ سےممکن نا تھی۔ لیکن آجکل بائیک باآسانی جا سکتی ہے۔
محکمہ آسارِ قدیمہ اگر اس کی طرف توجہ دیں تو یہ تاریخی قلعہ ہڑپہ اور مُو ہنجو دڑو کی طرح ایک ثقافتی ورثہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اور اس کی حفاظت کےلیے مناسب اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
آخری سانسیں لیتے اس قلعے کی بقا کی طرف توجہ دلانے ک لیے یونیورسل رائیڈرز کی ٹیم نے اپنے حصے کی زمہ داری پوری۔
Qamar Shah
Universal Riders Pakistan
Universal Riders Pakistan🇵🇰(URP)
14/04/2025
11/04/2025
پنجابی زبان کے شیکسپیر مشہور شاعر وارث شاہ
Waris Shah, famous poet of Punjabi language | Universal Riders Pakistan | Qamar Shah Biker
Be the first to know and let us send you an email when Qamar Rides posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.