Leepa Valliy Tour Guide & Hotel

Leepa Valliy Tour Guide & Hotel Leepa Valley

Leepa Valley

Leepa Valley is located 93 kilometres (58 miles) from Muzaffarabad. A f

05/08/2025

اتراکھنڈ بھارت میں کلاؤڈ بلاسٹ کی ہولناک تباہی!
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سلابی ریلے نے پوری بستی کو ملیا میٹ کر دیا۔
دعا ہے کہ اللہ متاثرہ لوگوں کی حفاظت فرمائے۔

02/08/2025

🌿✨ وادی لیپہ کا پہلا لگژری گیسٹ ہاؤس... جنت میں ایک اور خوبصورتی کا اضافہ! 🏔️🏡

فطرت کی آغوش میں چھپی، کشمیر کی حسین ترین وادی — وادی لیپہ — اب اپنے دامن میں خوش آمدید کہنے جا رہی ہے ایک ایسے خواب کو، جو ہر مسافر کی تمنا رہا ہے۔

برف پوش پہاڑ، گھنے جنگلات، ندی نالے اور سرسبز پہاڑوں کے دامن میں بنا یہ لگزری گیسٹ ہاؤس صرف ایک عمارت نہیں... یہ سکون، راحت اور قدرت کے حسین امتزاج کا دوسرا نام ہے۔

🛏️ دلکش کمرے
🌄 ٹیرس سے طلوع و غروب کا نظارہ
🍃 لان میں فطرت کی خوشبو
🚿 جدید سہولیات سے آراستہ واش رومز
☕ چائے کے ساتھ قدرت کی ہم نشینی

چند دنوں میں افتتاح کے ساتھ یہ گیسٹ ہاؤس سیاحتی ترقی، روزگار کے مواقع اور وادی لیپہ کے عالمی تعارف کا ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔

اگر آپ بھی ان پہاڑوں سے محبت کرتے ہیں...
اگر آپ بھی چاہتے ہیں قدرت کی بانہوں میں چند لمحے...
تو تیار ہو جائیے، وادی لیپہ آپ کا منتظر ہے!

📍 Coming Soon…
💚 جہاں خواب حقیقت بنتے ہیں!

24/07/2025

⚠️ زندگی، لکڑیوں سے قیمتی ہے!

جب پہاڑی علاقوں میں بارشیں ہوتی ہیں اور دریا میں تغیانی آتی ہے —
تو وہ اپنے ساتھ لکڑیاں ضرور بہا کر لاتا ہے…

اور پھر لوگ…
وہ لکڑیاں پکڑنے کے لیے دریا میں کود پڑتے ہیں —
جان کی پروا کیے بغیر!
صرف چند لکڑیوں کے لیے!

⛔ یاد رکھیں!
یہ لکڑیاں زندگی نہیں دے سکتیں،
لیکن ان کے پیچھے جان ضرور جا سکتی ہے۔

📢 یہ پیغام ہے تمام پہاڑی علاقوں کے رہنے والوں کے لیے:
بارش کے بعد، تغیانی کے دوران یا فوراً بعد دریا کے قریب نہ جائیں۔
یہ لمحے جان لیوا ہو سکتے ہیں!

🙏 زندگی کی قدر کریں، احتیاط کریں، اپنے بچوں اور بزرگوں کو بھی اس بارے میں ضرور سمجھائیں۔









22/07/2025

بابو سر ٹاپ کے قریب تھک نالہ کا منظر دل دہلا دینے والا ہے —
جہاں اچانک آنے والی قدرتی آفت نے کئی خاندانوں کو اُجاڑ دیا۔
بعض افراد تاحال لاپتہ ہیں جبکہ متعدد جانیں جا چکی ہیں۔
ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔
دعاؤں کی درخواست ہے —
اللّٰہ ہمیں محفوظ رکھے، آمین۔

13/07/2025

گلگت بلتستان کے دلکش پہاڑوں میں رہنے والے باہنر لوگ دودھ سے گھی نکالنے کے لیے قدرتی اور زبردست طریقہ اپناتے ہیں۔
پانی کے بہاؤ پر چکی لگا کر آسانی سے گھی نکال لیتے ہیں — جو کہ ہاتھوں سے نکالنے کی مشقت کو کم کر دیتا ہے۔
پہاڑی لوگ ہمیشہ اپنی سہولت کے لیے کوئی نہ کوئی دیسی جگاڑ نکال ہی لیتے ہیں۔
یہ صرف طریقہ نہیں، ایک تہذیب ہے — قدرت کے ساتھ جینے کا سلیقہ! 🧈💧⛰️

In the stunning mountains of Gilgit-Baltistan, locals have discovered an ingenious way to extract ghee from milk.
They install a water-powered mill (chakki) that runs a traditional churn — making butter extraction effortless.
Where manual churning is tough, mountain people invent smart and sustainable solutions.
This is more than a method — it’s a way of life deeply connected to nature. 🧈💧⛰️












11/07/2025

پہاڑوں میں گھوڑ سواری کے شوقین احتیاط سے گھوڑ سواری کیا کریں، کبھی کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے۔

Mountain horse riders should ride with caution — sometimes, things like this do happen.










10/07/2025

اللہ پاک ہمیں اپنی آزمائشوں سے محفوظ رکھے
اس ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک پبلک بس پر اچانک لینڈ سلائیڈنگ ہوتی ہے۔
مون سون کے دوران پہاڑی علاقوں کا سفر انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
خدارا! غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنی زندگی کی حفاظت کریں۔
"اعوذ باللہ" پڑھنا اور احتیاط کرنا لازم ہے۔

May Allah protect us from all trials.
This terrifying moment shows a sudden landslide hitting a public bus in a hilly region.
During the monsoon season, travel in mountainous areas can be extremely dangerous.
Please avoid unnecessary travel and stay safe.
Always say "Aoozubillah" before any journey and take all precautions.



08/07/2025

گرمیوں کے موسم میں جب برسات کا طوفانی پانی پہاڑوں سے اترتا ہے،
تو اپنے ساتھ بے شمار لکڑیاں بھی بہا کر لاتا ہے۔
ان لکڑیوں کو پکڑنے کے شوق میں ہر سال کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

⚠️ احتیاط کیجئے!
برساتی نالوں کے قریب نہ جائیں…
اپنی زندگی سے پیار کریں، اپنے بچوں، اپنے خاندان کے لیے خود کو محفوظ رکھیں۔
زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے رسک میں مت ڈالیں۔

During summer, when monsoon streams rush down the mountains,
they bring along countless logs of wood.
In the pursuit of grabbing these logs, many people tragically lose their lives every year.

⚠️ Be careful!
Stay away from stormy water channels.
Value your life, stay safe for your loved ones.
Life is precious — don’t risk it for a few pieces of wood.















07/07/2025

اس ویڈیو میں برساتی نالے کی خوفناک طاقت دیکھیے — یہ کس طرح بڑے بڑے پتھروں کو تنکوں کی طرح بہا کر لے جا رہا ہے۔
مون سون کے دوران ایسے برساتی نالوں سے دور رہیں۔ ان نالوں میں کسی بھی وقت طغیانی آ سکتی ہے۔
براہِ کرم احتیاط کریں — اپنے لیے، اپنی فیملی کے لیے، اپنے پیاروں کے لیے۔

Watch the terrifying power of this flash flood — see how it's sweeping away massive rocks like twigs.
Stay away from such water channels during monsoon. Flash floods can strike anytime.
Please be cautious — for yourself and your loved ones.










07/07/2025

ڈرون اُڑانے کے فوراً بعد بجلی کی تاروں سے جا ٹکرایا — اور پھر تاروں کے گرد خوفناک رفتار سے گھومنے لگا! ⚠️
ڈرون اُڑانے سے پہلے اردگرد کا مکمل جائزہ ضرور لیں…
درخت، تاریں اور دیگر رکاوٹیں نہ صرف آپ کے ڈرون کو نقصان پہنچا سکتی ہیں بلکہ بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

Right after takeoff, the drone hit power lines — and started spinning rapidly around them! ⚠️
Always inspect your surroundings before flying a drone — trees, wires, and hidden obstacles can turn fun into danger within seconds.
Fly safe. Stay alert.

06/07/2025

کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو ناران کی ہے، جہاں پتھروں کا ہولناک سیلاب آتا ہوا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
برسات کے موسم میں ندی نالوں کے قریب جانا زندگی کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ احتیاط کریں، محفوظ رہیں!

This terrifying video, reportedly from Naran, shows a massive flood of rocks rushing down with unstoppable force.
During monsoon season, stay away from mountain streams and seasonal waterways — your life is more precious than a moment of adventure. Stay safe!

06/07/2025

جسے اللہ بچانا چاہے، اسے کوئی مار نہیں سکتا!
ایک انسان لمحے بھر کے فرق سے موت کے منہ سے بچ گیا — وہ درخت جس کے نیچے وہ کھڑا تھا، چند لمحوں بعد ایک تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گیا۔
یہ صرف اور صرف قدرت کی حفاظت تھی… ایک زندہ معجزہ!

When Allah decides to save someone, no force can harm them."
A man stood under a tree just moments before a speeding car crashed into it and shattered it completely. That man had just moved away — a miracle of divine protection!

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923556155559

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Leepa Valliy Tour Guide & Hotel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Leepa Valliy Tour Guide & Hotel:

Share

Category