
16/08/2025
الحمدللہ
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ساجد علی صاحب کو یہ سعادت ملی کہ جس نے باجوڑ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے پانچ لاکھ روپے کا ایک چھوٹا سا عطیہ پیش کیا۔ یہ سب کچھ اللہ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے لیے ہے۔
ہمارے دعا ہے کہ یہ تعاون ان ضرورت مند خاندانوں کے دکھوں کو کچھ کم کر سکے۔ اصل مقصد صرف اور صرف اللہ کی خوشنودی اور اپنے بھائی بہنوں کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔
ہم تمام اہلِ خیر سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے استطاعت کے مطابق آگے بڑھیں اور ان متاثرین کی مدد کریں۔ یقیناً خدمتِ خلق ہی سب سے بڑی نیکی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی مخلوق کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲