21/09/2026
کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد اور لندن کا موسم ایک جیسا ہوتا ہے کیونکہ دونوں شہروں کا کوئی بھروسہ نہیں، کب بادل آ جائیں اور کب بارش ہو جائے۔
لندن سمندر کے قریب ہے اور اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں ہے۔ اس لیے دونوں جگہ بادلوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے۔ آپ صبح دھوپ میں گھر سے نکلتے ہیں اور شام کو اچانک بارش ہو جاتی ہے۔
لندن کی بارش ہلکی ہلکی، بوندا باندی، سارا دن لگی رہتی ہے۔ اسے وہاں Drizzle کہتے ہیں۔
اسلام آباد کی بارش فلمی بارش ہوتی ہے۔ اچانک کالے بادل، تیز ہوا، موسلا دھار بارش اور پھر ایک گھنٹے بعد موسم بالکل صاف اور دھلا دھلا۔
اسی لیے اسلام آباد کو پاکستان کا لندن بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں بھی لندن کی طرح چھتری اور دھوپ کا چشمہ دونوں ساتھ رکھنے پڑتے ہیں۔