Wandering Soul - Waqas Qasim

Wandering Soul - Waqas Qasim Discovering the world

رحمتوں کے دن قریب ہیں بس❤️
03/01/2026

رحمتوں کے دن قریب ہیں بس❤️

گورننس!یہی مری تھا،پنجاب پر بزدار جیسا نا اہل انسان مسلط تھا،ایک رات میں سینکڑوں گھر اجڑ گئے،سینکڑوں لوگ فیملیز سمیت گاڑ...
03/01/2026

گورننس!

یہی مری تھا،
پنجاب پر بزدار جیسا نا اہل انسان مسلط تھا،
ایک رات میں سینکڑوں گھر اجڑ گئے،
سینکڑوں لوگ فیملیز سمیت گاڑیوں میں پھنسے رہے،
نا انتظامیہ آئی،
اگلے دن گاڑیوں سے بھری لاشیں سب کے سامنے تھیں،
نا کسی نے ریسکیو کیا،
پی ٹی آئی کے وزیر ڈھٹائی سے ٹویٹ کرتے رہے کہ پیسہ اتنا زیادہ آ گیا ہے کہ مری اوور کراؤڈ ہو گیا،ہم کیا کریں،

آج وہی مری ہے،
انتظامیہ دن رات ایکٹو ہے،
اسی مری کل مال روڈ پر جم غفیر تھا
لیکن سب خیر وعافیت سے گھر پہنچ گئے
وہی مجمعہ قیدی ۸۰۴ کے نعرے لگا رہا تھا تو ہنسی آئی کہ کتنی جلدی یہ وہ سانحہ بھول گئے،
مری والے مافیاز کو یہ نااہلی سوٹ کرتی تھی،
ایسے ہی تو لُوٹتے تھے ،اب وہ آسانی کہاں،
یاد تو آئیگا نا!

وقاص قاسم!

گلف ممالک میں قدرتی خوبصورتی اور موسم کے لحاظ سے بات کی جائے تو عمان کا شہر صلالہ ٹاپ تھری میں آتا ہے۔اس شہر کو وزٹ کرنے...
17/08/2024

گلف ممالک میں قدرتی خوبصورتی اور موسم کے لحاظ سے بات کی جائے تو عمان کا شہر صلالہ ٹاپ تھری میں آتا ہے۔
اس شہر کو وزٹ کرنے کا بہترین سیزن آجکل میں ہے جب اونچے پہاڑوں میں گھرا یہ شہر ہر وقت رم جھم برسات سے گزرتا ہے۔
پروفیشنل مصروفیات کی وجہ سے میں نے اپریل میں وزٹ کیا تھا لیکن آف سیزن ہونے کے باوجود شہر کے جلوے برقرار تھے۔
قدرتی خوبصورتی کے علاوہ یہاں انبیاء کرام مدفون ہیں۔
یہاں حضرت ایوب علیہ السلام اور حضرت مریم کے والد حضرت عمران علیہ السلام کی قبور موجود ہیں۔
حضرت صالح علیہ السلام کی قبر دو ،ڈھائی سو کلومیٹر کی مُسافت پر ہے جبکہ جس پہاڑ پر اُنکی اونٹنی کو زبح کیا گیا تھا وہ بھی اسی شہر میں ہے۔
ملکہ بلقیس جنکا زکر قران پاک میں ہے انکا محل بھی اسی شہر میں ہے،سو تاریخی اور قدرتی ورثے سے مالامال یہ شہر دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

مکمل وی لاگ کمنٹ سکیشن میں!

وقاص قاسم!

10/07/2023

Namas valley

بادلوں میں گِھرا ال نماس شہر!جب جبیل میں پینتالیس ڈگری پر سورج آگ برسا رہا ہو اور ایک ہفتہ چھٹیاں میسر ہوں تو اس نعمت غی...
08/07/2023

بادلوں میں گِھرا ال نماس شہر!
جب جبیل میں پینتالیس ڈگری پر سورج آگ برسا رہا ہو اور ایک ہفتہ چھٹیاں میسر ہوں تو اس نعمت غیر مترقبہ سے فائدہ اُٹھائیے اور بادلوں سے بھی کچھ اوپر ایک شہر کی جانب چل دیں۔
بائیس گھنٹے کی ڈرائیو کے بعد جب ال نماس اور تنوما کی خوش گوار فضاؤں میں پہنچے تو جیسے ساری تھکن،نیند کی کمی ہواؤں میں ہی کہیں اُڑ گئی۔
سرسبز میدان اور بادلوں کے درمیان یہ گھرا یہ شہر آپکو ورطہ حیرت میں ڈال دیتا ہے کہ صحراؤں کے دیس میں یہ گوشہ عافیت بھی موجود ہے۔

مکمل تفصیلات اس وی لاگ میں۔۔لنک کمنٹ سکیشن میں

وقاص قاسم!

29/06/2023

Above the clouds

کچھ دن پہلے ہم نے دنیا کی چند بڑی کنسٹرکشن نمائشوں میں سے ایک Big5-Saudi اٹینڈ کی۔۔آئندہ آنے والے برسوں میں ریاض دنیا کا...
25/02/2023

کچھ دن پہلے ہم نے دنیا کی چند بڑی کنسٹرکشن نمائشوں میں سے ایک Big5-Saudi اٹینڈ کی۔۔آئندہ آنے والے برسوں میں ریاض دنیا کا کنسٹرکشن کیپٹل بننے والا ہے جس میں لاتعداد نئے اور بہترین سٹیٹ آف دا آرٹ منصوبے شامل ہیں۔

اسی چیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ دنیا کی سب سے بڑی کنسٹرکشن ایگزیبیشن منعقد کروائی گئی جس میں دنیا کی ہر بڑی کمپنی اور ہائی ٹیک ممالک کے انکلوژرز بنے ہوئے تھے۔
ہمیں داخل ہوتے ہی کویت کا انکلوژر نظر آیا جس کے بعد جرمنی اور سویڈن کے نہایت بڑے اور شاندار ہائی ٹیک انکلوژرز تھے۔۔اسکے علاوہ یونان، پولینڈ ،امریکا،چائنہ،مصر ،ترکی اور انڈیا کے بھی بہت بڑے انکلوژرز تھے بس ایک نہیں تھا تو ہمارے ملک کا نہیں تھا۔
نہایت دکھ اور افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ریاض کے اس کنسٹرکشن بوم کا پوری دنیا فائدہ اٹھانے کو بیتاب ہے سوائے ہمارے انویسٹرز اور مینوفیکچررز کے۔۔اس بڑے ایونٹ میں انکی غیر موجودگی بہت بڑا المیہ اور سوالیہ نشان ہے۔
خیر ایگزیبیشن کے مکمل وی لاگ کا لنک کمنٹ سیکشن میں ہے۔۔دیکھئے کیسے ہر ملک کی کمپنیز اپنی سکلز شوکیس کر رہی ہیں۔۔اور اپنی سروسز دینے کو تیار ہیں۔۔وی لاگ دیکھ کر کمنٹ سیکشن میں بتائیں کہ کس ملک نے آپکو زیادہ اٹریکٹ کیا۔۔آپکے فیڈ بیک کا انتظار رہے گا

وقاص قاسم !

عمومآ سعودی عرب کو بس ایک صحرا سمجھا جاتا ہے لیکن سعودی عرب قدرتی جھیلوں،پہاڑوں،جنگلوں اور سرسبز وادیاں بھی رکھتا ہے۔الج...
23/02/2023

عمومآ سعودی عرب کو بس ایک صحرا سمجھا جاتا ہے لیکن سعودی عرب قدرتی جھیلوں،پہاڑوں،جنگلوں اور سرسبز وادیاں بھی رکھتا ہے۔
الجوف ریجن میں دوماة الجندل کے خوبصورت شہر میں سعودی عرب کی سب سے بڑی قدرتی جھیل واقع ہے جس کا سورس اردگرد موجود زیرزمین پانی سے جڑا ہے۔۔جھیل کی خوبصورتی آپکو حیران کر دے گی۔۔آپ کشتیوں کے زریعے بھی جھیل کو ایکسپلور کر سکتے ہیں۔
اس علاقے کی سب سے خوبصورت بات اسکا موسم ہے جو گرمیوں میں ٹھنڈا رہتا ہے۔۔الجوف ریجن جائیں تو اس جھیل کو لازمی وزٹ کریں۔
باقی تفصیلات اور مکمل وڈیو وی لاگ میں جسکا لنک کمنٹ سیکشن می۔

وقاص قاسم!

آپ مارکیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں۔۔انسانی دماغ کو کس بہترین طریقے سے اپنی پراڈکٹ بیچنی ہے یا کسی کی چھپی ہوئی یا بھولی ضرورت ...
19/02/2023

آپ مارکیٹنگ سیکھنا چاہتے ہیں۔۔انسانی دماغ کو کس بہترین طریقے سے اپنی پراڈکٹ بیچنی ہے یا کسی کی چھپی ہوئی یا بھولی ضرورت کو ابھارنا ہے تو ایکیا وزٹ کریں۔
یہ ہیومن انٹیلیجنس کو اپنی پراڈکٹ کے لئے یوز کرنے کی جیتی جاگتی مثال ہے۔۔یعنی آپ یہ سوچ کر جائیں کہ صرف ونڈو شاپنگ کرنی ہے اور پھر بس ایکیا کی جادو نگری میں داخل ہو جائیں۔
ایکیا میں چیزیں صرف شلیف میں سجی نہیں ہیں وہ آپکے ہی گھر کا ایک حصہ نظر آئینگی جسکے اوپر پرائس ٹیگ بھی ہو گا اور آپکو یاد آئیگا کہ یہ چیز تو مسنگ تھی۔۔آپ پودوں کے ایریا میں داخل ہونگے اور اسکے بعد ایک سے دوسرے سیکشن میں گھومتے گھومتے ناچاہتے ہوئے بھی آپ چیزیں اٹھاتے جائینگے۔۔
آپکو کچن اور لونگ روم کا پورا سیٹ اپ ملے گا اور ایکیا کی ٹیم اسے فری گھر میں اسمبل کر کے آئیگی۔۔یعنی ایکیا نہیں گئے تو سمجھیں آپکی لائف سے ایک بڑا شاپنگ ایکسپرینس مسنگ ہے۔۔
وی لاگ میں ہر سیکشن مکمل کور کرنے کی کوشش کی ہے دیکھئیے اور کمنٹس میں بتائیے گا۔

https://youtu.be/XhkEy29vOPU

وقاص قاسم!

جب کچھ ماہ قبل صلبوخ ڈیم کا وی لاگ بنایا تھا تو سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی تھا کہ اس میں پانی کدھر ہے اور یہ ک...
11/02/2023

جب کچھ ماہ قبل صلبوخ ڈیم کا وی لاگ بنایا تھا تو سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال یہی تھا کہ اس میں پانی کدھر ہے اور یہ کب بھرے گا۔۔چونکہ وہ بارانی ڈیم تھا تو ہم نے بارشوں کا انتظار کیا اور پھر کچھ ایسی بارشیں ہوئیں کہ ڈیم کی جھیل لبالب بھر گئی اور سپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہو گیا۔۔جب تک سپل وے دے ڈسچارج جاری رہا سول ڈیفنس نے وہ راستہ بند رکھا۔۔جیسے ہی ڈیم اوپن ہوا ہم تازہ ترین فوٹیج اور وی لاگ کے لئے پہنچ گئے۔
سو انجوائے کیجئے صلبوخ ڈیم وی لاگ کا دوسرا حصہ۔

پہلے پارٹ کا لنک کمنٹ سیکشن میں۔

https://youtu.be/LgEbkGjzQtE

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wandering Soul - Waqas Qasim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wandering Soul - Waqas Qasim:

Share

Category