Banjara Nigar

Banjara Nigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Banjara Nigar, Travel Company, Tabuk KSA, Tabuk.
(1)

✨ Premium Travel Experiences in Kashmir & Beyond – Explore With Class
🌍 Luxury Tours | Scenic Vlogs | Explore Kashmir Like Never Before
🎥 Travel Vlogs & Premium Tour Services – Discover Beauty With Elegance

04/09/2026

وادی نیلم کی سیاحتی سرگرمیاں بحال ہونا شروع

  _ آزاد کشمیر کے مکینوں کی  حالت بدلنے والی واحد انڈسٹری سیاحت دو سال سے  بدترین   بحران  کا شکار ہے رواں برس اور اس سے...
04/09/2026

_
آزاد کشمیر کے مکینوں کی حالت بدلنے والی واحد انڈسٹری سیاحت دو سال سے بدترین بحران کا شکار ہے رواں برس اور اس سے گزرا برس کشمیر کی سیاحت کے لیے بدترین سال رہے
سیاسی و سماجی عدم استحکام نے سیاحت جیسے عظیم معاشی شعبے کو شدید متاثر کیا

ہمارے ہاں سیزنل سیاحت سال میں صرف چھ ماہ ہی راستے کھلے رہتے تین ماہ سیاحت کا پیک سیزن جب کے باقی تین ماہ باقی کے سال کا جمع خرچ ہوتا ہے
ایسے میں اگر یہ سیزن کسی وجہ سے تباہ ہو جائے تو سمجھیں کے ہزاروں لوگ جو سیاحت سے وابستہ ہیں مقروض ہو جاتے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں
جس کا جی چاہے وہ سیاحت کو بند کردے
ایک ایسی انڈسٹری جسے تحفہ خُدا وندی سمجھ کر جس کی حفاظت کرنی چاہیے
جس کی آبیاری کرنی چاہیے
سیاحت ہی واحد انڈسٹری ہے جس پر دنیا کے بہت سے ممالک کا دارومدار ہے
اور اگر یہ سونے کی چڑیا ہاتھ لگی ہے تو اس کی آبیاری کریں
کشمیر کے مقابلے میں دیگر سیاحتی وادیاں کتنی۔ ڈویلپ ہو چکی ہیں
ہر طرح کی سہولیات موجود ہیں
تو اگر کشمیر کی سیاحت کو دیگر سیاحتی وادیوں کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کے لیے اقدامات اٹھانے ہونگے نا کے بند ش سے پیچھے دھکیلنا ہوگا
اگر آپ کشمیر سے مخلص ہیں تو اپنے اثاثہ جات کی حفاظت و آبیاری کریں
مجھے دیگر سیاحتی مقامات کے مکینوں سے شکوہ ہے کے یہ کشمیر بارے پروپگنڈہ بہت کرتے ہیں
حالیہ حالات پر سوشل میڈیا پر اور گراؤنڈ پر سیاحوں کو کشمیر سے بدظن کرنے کے لیے طرح طرح کی جھوٹی افواہیں پھیلائی گئی ڈرایا گیا اور نفرت کا پرچار کیا گیا
جب کے کشمیر کا ایک سیاحتی روشن مستقبل ہے انشاء اللہ جلد ایک شاندار دور کا آغاز ہوا
ایک بات ذہن نشین رکھیں
کشمیری پاکستانیوں سے زیادہ بڑے پاکستانی ہیں
جو مسلسل اپنی جان و مال کی قربانیاں دیتے آرہے ہیں
صرف وادی نیلم میں ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں
کشمیریوں کے بارے میں پاکستان کے حوالے سے کوئی منفی پروپیگنڈا قابل قبول نہیں
پولیٹیکل فیلیئر کی بدولت ایک افسوس ناک نُقصان اس بار ہوا جو کے ناقابل تلافی ہے
آپ نے کشمیر بارے جو منفی رائے سُنی وہ سفید جھوٹ گھڑا گیا ہے
کچھ معصوم دوست کمنٹس کرتے ہیں کے آپ نے موجودہ حالات پر کشمیر بارے ویڈیوز نہیں بنائی آپ فلاں ہیں غدار ہیں
تو میں ان سے کہنا چاہوں گا کے ایک تو مجھے انٹرنیٹ میسر نہیں تھا اور اگر میسر ہوتا بھی تو میں سیاحت کے امن و آشتی کے پرچار کے علاوہ کسی قسم کی رائے دینے لائق نہیں ہوں
میں اِسی سیاحت کی پروموشن کو کشمیر کی اور اپنے لوگوں کی سب سے بڑی خدمت اور فتح سمجھتا ہوں
میں سمجھتا ہوں کے صرف معاشی آزادی ہی واحد ہتھیار ہے جو ذہنی و جسمانی غلامی سے انسان کو آزاد کر سکتا ہے
میں عمر و فکر کے جس گوشے میں ہوں کسی بھی تحریک کے نظریہ اور نعروں سے متاثر نہیں ہو سکتا
اللہ نے مجھے قلبی بصارت اور فکری بصیرت سے الحمدُللہ نوازا ہے
میں حدود و قیود کا قائل ہوں
تجاوز کرنا مجھے عبادت میں بھی پسند نہیں کے گمراہی صرف تجاوز کرنے والوں کا مقدر ہے
میں اللہ رب العزت سے دعا گو ہوں کہ یہاں کے مکینوں ، اور مسند نشینوں کو اس بستی سے مخلصی نصیب فرمائے تا کے یہ بستی امن کا گہوارہ بنے آمین

03/09/2026

ایک بات تو واضع ہے کو سیاحتی انقلاب ہی یہاں کے لوگوں کی زندگی بدل سکتا ہے

اڑنگ کیل کو بچایا جائے  وادی نیلم کا جنت نظیر گاؤں اڑنگ کیل دو  دھائیوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے  سالانہ لاکھوں سیاح...
03/09/2026

اڑنگ کیل کو بچایا جائے
وادی نیلم کا جنت نظیر گاؤں اڑنگ کیل دو دھائیوں سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے سالانہ لاکھوں سیاح اس خوب صورت گاؤں کی سیر کو چلے آتے ہیں مگر
اب یہ گاؤں انسانی لالچ کی بھینٹ چڑھ رہا ہے ہر سال تیزی سے یہاں بہت سے ڈربے نما گیسٹ ہاوسز ڈھابے بے ہنگم تعمیرات ہو رہی ہیں
جس سے اڑنگ کیل گاؤں کی خوبصورتی تباہ ہوتی چلی جا رہی ہے
اب بھی وقت ہے آزاد کشمیر کی حکومت اپنے سیاحتی مقامات پر توجہ دے ان کا قدرتی حسن تباہ ہونے سے بچایا جائے
سیاحتی مقامات پر عمارتوں کی تعمیر پر فوری پابندی لگائی جائے
وگرنہ یہ خوب صورت وادیاں ایک دن کنکریٹ کے جنگل میں بدل جائینگی

02/09/2026

Arrang kail zip line ride adventure /Neelum valley # #

02/09/2026

Arrang kail Mini Vlog/

01/09/2026

Live Neelum Valley Tourism Updates

01/09/2026

وادی نیلم کے حالات

31/08/2026

ہری پربت شونتھر وادی نیلم/

31/08/2026

رتی گلی وادی نیلم اپ ڈیٹس 🎤 valley # kashmir

Address

Tabuk KSA
Tabuk
00000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Banjara Nigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category