Sufi journey

Sufi journey Virtual Tour

شہر  کاشغر جس سے مقامی لوگ کاشی  کہتے ہیں  اس شہر کے بارے میں حضرت اقبال نے فخر سے کہا تھا ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی ک...
08/10/2024

شہر کاشغر جس سے مقامی لوگ کاشی کہتے ہیں اس شہر کے بارے میں حضرت اقبال نے فخر سے کہا تھا
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر
رات 11بجے شہرکے وسط میں ایک مشہور ہوٹل میں کمرہ لیا جہاں زیادہ پاکستانی بیوپار اور پھیری والا قیام کرتے ہیں مسلسل سفری تھکن کی وجہ سے جسم ٹوٹ رہا تھا اسے پہلے بدن جواب دے فوراً دو رکعت فرض ادا کی اور سو گیا۔ صبح 7 بجے رسپشن پر کال کرنے پر پتا چلا ہوٹل میں ناشتے کا انتظام نہیں ہے ۔ ناشتے کی تلاش میں ہوٹل سے باہر نکلا تو آس پاس کی تمام دوکانیں بند تھی ۔ روڈ پر صفائی کرنے والے اپنے اپنے مشینوں کو سمٹ رہے تھے ۔ سڑک کی دوسری جانب قدیم طرز تعمیر کی ایک خوبصورت عمارت دیکھ کر خیال آیا کہ اس شہر میں زیادہ تر مسلمانوں کی آبادی ہے یقیناً تاریخی مسجد، کسی بزرگ کا آستانہ یا پھر صوفیوں کا خانقاہ ہوگا ۔سوچا کیوں نہ قریب چل کر دیکھ لیں اگر کسی بزرگ کا مزار ہے تو فاتحہ خوانی پڑھ لیتے ہیں خیر قریب پہنچا تو دروازہ بند ہونے کی وجہ سے اندر نہیں جا سکا۔ دن بھر شہر کاشغر میں خوب آوارہ گردی کے بعد شام کو ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے خیال آیا کہ اُس طرزتعمیر سے دلی محبت اور اسلامی فن تعمیر ہونے کا گمان تھا اورحضرت اقبال کی مذکورہ شعر کی وجہ سے کاشی کےباسیوں کے بارے میں جو عزت وقار تھی وہ تو ایک ہی دن میں زمین بوس ہو کر رہ گیا چونکہ یہ شہر چائنہ کے اس ریجن کا سیاحتی مقام ہونے کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے زیادہ تر ریسٹورنٹ، شراب خانے اور جوا خانے اسی طرز تعمیر پر بنا ہوا تھا ۔ اور ہم شریف لوگ دن پر اسی طرح کی عمارت دیکھ کر کسی بزرگ کا مزار یا پھر مسجد ہونے کا گمان کرتے رہے۔
@@

یہ  خوبصورت پینٹنگ  سلسلہ کبرویہ ہمدانیہ کے مشایخ شیخ  علاالدولہ  سمنانی  اور  اُن کے دو عقیدت مندوں کا ہے جس سے  دسویں ...
04/10/2024

یہ خوبصورت پینٹنگ سلسلہ کبرویہ ہمدانیہ کے مشایخ شیخ علاالدولہ سمنانی اور اُن کے دو عقیدت مندوں کا ہے جس سے دسویں صدی کے مشہور خطاط محمود ابن اسحق سحاب نے بنایا ہے ۔ خطاط کے مطابق سفید ڈارھی والا شیخ علا الدولہ سمنانی ہے ۔ اس وقت یہ پینٹنگ شاہی محل بکنگھم پیلس لندن میں موجود ہے

کاشغر وہ نہیں ہے جو ہم کتابوں میں پڑھتے ہیں ۔ قدیم  شہر کاشغر کو   اُس کی اپنی اصلی حالت میں دوبارہ تعمیر نو کرکے سیاحوں...
09/07/2024

کاشغر وہ نہیں ہے جو ہم کتابوں میں پڑھتے ہیں ۔ قدیم شہر کاشغر کو اُس کی اپنی اصلی حالت میں دوبارہ تعمیر نو کرکے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا دیا گیا ہے جب کہ جدید کاشغر کا وسیع و عریض علاقہ قدیم کاشغر کے چاروں اطراف پھیل رہا ہے ۔ حضرت اقبال ؒ نے اس شہر کے بارے میں کہا تھا
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاکِ کاشغر
پچھلے ماہ راقم اس شہر کی زیارت کے لیے پہنچا تو سب سے پہلے قدیم کاشہر دیکھنے چلا گیا ، قدیم کاشغر کی گلیوں سے گزرتے ہوئے دل ہی دل میں اس کی خوبصورتی اور فن تعمیر کی شہکاروں کا داد دے رہا تھا اچانک نظر سامنے ایک مسجد پر پڑی جس کی مینار پاکستان اور ہندوستان ک مساجد کی طرح بناہوا تھا ۔ جب مزید قریب گیا تو کیا دیکھتا ہوں ؟ اقبال کا یہ خاک کاشغر مردہ ہو چکا تھا اورماضی کے اس عالیشان مسجد کو کم بختوں نے ریسٹورنٹ میں تبدیل کر چکا تھا۔

پہلی  بار  شاہ ہمدان کے پیرو مرشد  شیخ  برہان الدین ساغرچی   کے  بارے میں  اور اُن کے روضہ کی نایاب  ویڈیو منظر عام پر و...
21/07/2023

پہلی بار شاہ ہمدان کے پیرو مرشد شیخ برہان الدین ساغرچی کے بارے میں اور اُن کے روضہ کی نایاب ویڈیو منظر عام پر
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجئے

virtual tour to holy tomb of shiekh burhan-ud-din sagharchi in great ancient city samarqand Uzbikistan

ازبکستان کے شہر سمرقند  کی سیر اور حضرت امام بخاری کا مزار  ویڈیو دیکھنے کے لیے  لنک پر کلک  کیجئے
17/12/2022

ازبکستان کے شہر سمرقند کی سیر اور حضرت امام بخاری کا مزار
ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجئے

Virtual Tour to Grave of Imam bukhari the greatest scholor of hadith.

پہلی بار یروشلم میں جبل زیتون کے پہاڑی سے نیچے آتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کا خوبصورت منظر ، مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر ک...
09/12/2022

پہلی بار یروشلم میں جبل زیتون کے پہاڑی سے نیچے آتے ہوئے مسجد الاقصیٰ کا خوبصورت منظر ، مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجئے

short trip from mount olive hill top towards the holy masjid al-aqsa jerusalem

پہلی بار اصحاب کہف کے غاراور  اُن کے قبروں کی زیارت  کا مکمل ویڈیو  دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کیجئے
27/11/2022

پہلی بار اصحاب کہف کے غاراور اُن کے قبروں کی زیارت کا مکمل ویڈیو دیکھنے کے لیے نیچے لنک پر کلک کیجئے

Virtual Tour to cave of the seven sleepers.Ashab al-Kahf اصحاب الكهف والرقيم

دنیا کا  آٹھواں عجوبہ  پیٹرا  اُردن  کی سیر
25/11/2022

دنیا کا آٹھواں عجوبہ پیٹرا اُردن کی سیر

Complete Virtual Tour from Amman to The Lost City Of Petra.Petra is a famous archaeological site in Jordan's southwestern desert. it was the capital of the...

ایک خوبصورت  روح پرور ورچوئل زیارت  درگاہ مولانا  رومی ترکی قونیہ
23/11/2022

ایک خوبصورت روح پرور ورچوئل زیارت درگاہ مولانا رومی ترکی قونیہ

holy shrine of moualana Jalal din Rumi Konya Turkey.presented by : Shah-e-Hamdan Research Institute of sufism

ایک خوبصورت  روح  پرور  سفر تاجکستان کی سیر اور شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانی کا روضہ مبارک
21/11/2022

ایک خوبصورت روح پرور سفر
تاجکستان کی سیر اور شاہ ہمدان میر سید علی ہمدانی کا روضہ مبارک

Virtual Tour to Shrine of mir syed ali hamdani from Dushanbe to kulob Tajikistan

یروشلم بیت المقدس سے قدیم شہر الخیل ہبرون تک ایک خوبصورت  سفر،حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسحق اور حضرت یونس السلام کے...
19/11/2022

یروشلم بیت المقدس سے قدیم شہر الخیل ہبرون تک ایک خوبصورت سفر،حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت اسحق اور حضرت یونس السلام کے قبروں کی زیارت ۔ ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کیجئے

Amazing Tour Hebron city Palestine shrine of ibrahim A.Sبیت المقدس یروشلم سے فلسطینی شہر الخلیل کی سیر اور حضرت ابراہیم، حضرت اسحق، حضرت یعقوب، حضرت یون...

Adress

Frejgatan 2
Märsta

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när Sufi journey postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Kontakta Affären

Skicka ett meddelande till Sufi journey:

Dela