13/10/2019
وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی علامہ نورالحق قادری نے قافلہ تائبین حج ، عمرہ اور ٹکٹینگ سروس کا افتتاح کر دیا ہے ،
پشاور میں ہونے والے افتتاحی تقریب میں قافلہ تائبین کے ایم ڈی حضرت علی شنواری، چیف ایگزیکٹو زرین شاہ شینواری اور تحریک انصاف کے رہنماء عدنان شنواری،حاجی بابا ، عظمت علی شنیواری، ہوپ کے پی کے کے نمائندگان مسعود شینواری ،وحید اللہ آفریدی اور پیر عاقل شاہ کے علاوہ چیمبر آف کامرس کےجواد کاظمی اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی صدر ارشد آفریدی کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،
وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ نورالحق قادری نے قافلہ تائبین حج و عمرہ سروس کے مالکان کو مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی ، اس موقع پر منتظمین نے مہمانوں کے لئے ٹی پارٹی کا اہتمام بھی کیا تھا جنہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سمیت تمام مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ہے