03/07/2026
حج 2027 آن لائن رجسٹریشن جاری - ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم!
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اشتراک سے نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB) نے حج رجسٹریشن کے پورے نظام کو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر منتقل کر دیا ہے، جس کے ذریعے سرکاری و پرائیویٹ تمام عازمینِ حج کے لیے رجسٹریشن کو لازمی، شفاف اور مکمل طور پر آن لائن بنایا گیا ہے۔
فیملی گروپ رجسٹریشن:
• درخواست گزاروں کو فیملی گروپ بنانے کی ہدایت
• ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
• فیملی گروپ صرف اہلِ خانہ یا محرم رشتہ داروں پر مشتمل ہونا لازمی ہے
آج ہی رجسٹریشن کرائیں:
1 - پاک حج ایپ (Pak Hajj App):
iOS:
https://apps.apple.com/pk/app/pak-hajj/id6473727234
Android:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp&pcampaignid=web_share
2 - ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم:
https://hajj.mora.gov.pk/login
اس جدید ڈیجیٹل نظام کے نمایاں فوائد:
• خاندانوں کے لیے مربوط اور آسان رجسٹریشن کا عمل
• کاغذی کارروائی اور دستی فائلنگ میں نمایاں کمی
• شہریوں کے وقت، سفری اخراجات اور دفاتر پر انحصار میں کمی
• ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت میں بہتری
• حج کوٹہ اور آپریشنل پلاننگ میں بہتر فیصلہ سازی
• پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یکساں ڈیجیٹل رسائی
NITB کا کلیدی کردار Digital Transformation Enabler:
نیشنل آئی ٹی بورڈ اس پورے نظام کی ڈیجیٹل بنیاد (Digital Backbone) فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے:
✔️ سرکاری خدمات کو کاغذی نظام سے مکمل ای-گورننس میں منتقل کیا جا رہا ہے
✔️ مختلف اداروں کے ڈیٹا اور سروسز کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے
✔️ شفافیت، اور رفتار میں واضح بہتری آ رہی ہے
✔️ عوامی خدمات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے
یہ اصلاحات نہ صرف عازمینِ حج کے لیے سہولت پیدا کرتی ہیں بلکہ ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو مضبوط بنا کر سرکاری نظام کو زیادہ مؤثر، کم لاگت اور عوام دوست بناتی ہیں۔
Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan