Youth Of Makhozi

Youth Of Makhozi Welcome to Youth of Makhuzi. Youth, the stars of the future. One voice. When we become one, we will progress.

27/05/2026

🌙✨ یوتھ آف مخوزی کی جانب سے اہلِ اسلام کو دلی خوشیوں بھری عید الاضحیٰ مبارک ✨🌙

اللہ تعالیٰ اس مقدس عید کے صدقے ہم سب کی قربانیوں، عبادات اور دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
یہ بابرکت دن ہمیں اخوت، قربانی، ایثار اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔

دعا ہے کہ یہ عید آپ سب کی زندگیوں میں امن، خوشحالی، صحت اور کامیابیاں لے کر آئے، اور ہمارے علاقے مخوزی، شانگلہ اور پوری اُمتِ مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا سبب بنے۔

🤝 آئیں اس عید پر محبت، بھائی چارے اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دیں۔

عید الاضحیٰ مبارک! 🌸
— Youth of Makhozi

25/05/2026
25/05/2026

آج Alpuri Press Club میں ایک کامیاب پروگرام منعقد ہوا جس میں شانگلہ کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اپنے حقوق اور انصاف کی جدوجہد آخری دم تک جاری رکھیں گے

مخوزی تقریباً زیادہ تر یہی صورتحال ہے
15/05/2026

مخوزی تقریباً زیادہ تر یہی صورتحال ہے

شانگلہ جیسے خوبصورت مگر پسماندہ ضلع میں آج بھی اگر کسی مریض کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے چارپائی کا سہارا لینا پڑے، تو یہ صرف ایک فرد یا ایک خاندان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے نظام کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ ایک ایسا ضلع جہاں عوام بنیادی صحت کی سہولیات سے محروم ہوں، مریضوں کو بہتر علاج کے لیے سوات یا دیگر اضلاع منتقل کرنا پڑے، وہاں ترقی کے دعوے خود سوالیہ نشان بن جاتے ہیں۔

افسوس کی بات یہ ہے کہ شانگلہ نے ہمیشہ بڑے بڑے سیاسی نمائندے دیکھے، وفاقی اور صوبائی سطح پر قیادت بھی موجود رہی، مگر آج بھی صحت، سڑک، تعلیم اور بنیادی سہولیات جیسے مسائل جوں کے توں موجود ہیں۔ عوام یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر نمائندگی موجود ہے تو پھر شانگلہ کے عوام کو بنیادی انسانی سہولیات سے کیوں محروم رکھا گیا؟

یہ تنقید کسی ایک شخصیت پر نہیں بلکہ مجموعی سیاسی نظام اور نمائندگی کی کارکردگی پر ہے۔ شانگلہ کے عوام اب نعروں سے زیادہ عملی اقدامات چاہتے ہیں، کیونکہ بیمار انسان کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جانا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے باعثِ افسوس ہے۔

شانگلہ کے عوام کو اب وعدے نہیں، عملی کام چاہیے

#شانگلہ

15/05/2026

مخوزی ماچکنڈئ جبہ گو میں جاری تعمیراتی کام پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ مقامی عوام کے مطابق تعمیر ہونے والی دیواروں میں بنیادی طور پر پتھروں کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ باہر سے صرف سیمنٹ کی تہہ لگا کر اسے مضبوط اور معیاری ظاہر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
یہ نہ صرف عوامی وسائل کا ضیاع ہے بلکہ علاقے کے لوگوں کے اعتماد کے ساتھ بھی کھیلنے کے مترادف ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس منصوبے کا شفاف اور غیر جانبدارانہ معائنہ کیا جائے تاکہ اگر کہیں غیر معیاری کام ہو رہا ہے تو ذمہ دار عناصر کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے، اور ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ہونا چاہیے

14/05/2026

مخوزی اشاڑو سر روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال عوامی وسائل کے ساتھ کھلی بے ایمانی ہے۔ یہ سڑک عوام کی سہولت اور علاقے کی ترقی کے لیے منظور ہوئی تھی، مگر ٹھیکیدار مافیا نے ذاتی مفاد میں معیار کو نظر انداز کر دیا، جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔

یوتھ آف مخوزی کے صدر ڈاکٹر زیب اللّٰہ خان نے موقع پر پہنچ کر کام رکوایا اور ہدایت دی کہ ناقص تعمیر اکھاڑ کر معیاری میٹریل سے ازسرِ نو بنائی جائے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری انکوائری ہو، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو، اور آئندہ ہر منصوبہ شفافیت اور معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے۔منجانب ترجمان یوتھ آف مخوزی

آج شانگلہ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ یوتھ آف مخوزی کے صدر ڈاکٹر زیب اللہ خان، یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ایوب خان ا...
11/05/2026

آج شانگلہ کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ یوتھ آف مخوزی کے صدر ڈاکٹر زیب اللہ خان، یوتھ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر ایوب خان اور مخوزی احتساب کمیٹی کے سربراہ نصر اللہ خان کی قیادت میں نوجوانوں کا نمائندہ وفد بشام کی جانب روانہ ہو چکا ہے، جہاں ضلع شانگلہ کے بیدار نوجوانوں کی تحریکِ احتساب کے سلسلے میں ایک فیصلہ کن میٹنگ منعقد ہو رہی ہے۔ اس اہم میٹنگ میں شانگلہ کے نمایاں صحافی، سوشل ایکٹوسٹ اور علاقے کے دیگر معزز مشران بھی بھرپور شرکت کریں گے، تاکہ کرپشن کے خلاف اس آواز کو مزید توانا بنایا جا سکے۔ یہ محض ایک نشست نہیں بلکہ اس عزم کا اعلان ہے کہ "کرپشن نا منظور"۔ شانگلہ کے نوجوان نے اب خاموشی توڑ دی ہے۔ ٹوٹی سڑکوں، ویران ہسپتالوں اور دفن میرٹ کے خلاف آج بشام سے ایک متحد آواز اٹھے گی۔ شانگلہ کے سب نوجوان کا کھڑے ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ احتساب اب کسی ایک جماعت یا تنظیم کا نعرہ نہیں رہا، یہ شانگلہ کے ہر باشعور نوجوان کا اجتماعی مطالبہ بن چکا ہے۔ آج کا دن گواہ بنے گا کہ شانگلہ کے بیٹے بکاؤ نہیں، جھکاؤ نہیں۔ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں، حساب لیا جائے گا اور جواب دینا پڑے گا۔

منجانب ترجمان یوتھ آف مخوزی سید اظہر علی شاہ

10/05/2026

کل بشام میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے چیئرمین یوتھ آف مخوزی کا پیغام

دعوتِ احتساب — شانگلہ کی پکاریہ کیسا نظام ہے جہاں سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں، مریض ہسپتال جا کر دوائی کے بجائے مایوسی لے ک...
10/05/2026

دعوتِ احتساب — شانگلہ کی پکار

یہ کیسا نظام ہے جہاں سڑکیں کھنڈرات بن چکی ہیں، مریض ہسپتال جا کر دوائی کے بجائے مایوسی لے کر لوٹتا ہے، اور غریب کا بچہ سکول میں استاد کو ترستا ہے؟ یہ کیسا انصاف ہے جہاں فنڈز آتے ہیں مگر زمین پر کچھ نظر نہیں آتا؟

کرپشن نے ہمارے ضلع شانگلہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ ہر محکمہ، ہر دفتر، ہر فائل رشوت اور سفارش کی زنجیر میں جکڑی ہے۔ کاغذوں میں ترقی، زمین پر تباہی۔ یہ دیمک اب ہمارے مستقبل کو چاٹ رہی ہے۔

اب بہت ہو چکی خاموشی۔ شانگلہ کے نوجوان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب حساب ہوگا۔ سب کا ہوگا، بلا تفریق ہوگا۔

ائیں، "تحریکِ احتساب مہم" کا حصہ بنیں

شانگلہ کے نوجوان نے ایک میٹنگ رکھی ہے—صرف باتیں کرنے کے لیے نہیں، عملی لائحہ عمل بنانے کے لیے۔ ثبوت کے ساتھ، قانون کے ساتھ، عوام کی طاقت کے ساتھ کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے۔

تاریخ۔ 11 مئی 2026، بروز پیر
وقت: دن 1 بجے
مقام۔ ہلٹن ہوٹل، بشام

شانگلہ کے ہر فرد کو دعوت ہے۔ آپ کی شرکت ہی اس نظام کو پیغام دے گی کہ اب عوام جاگ چکی ہے۔ آئیں، اس احتساب کے سفر کو اپنے قدموں سے مضبوط کریں۔ کیونکہ اگر آج نہیں، تو کبھی نہیں۔

#شانگلہ ۔ .
سیاسی باغی

Address

Manama

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Of Makhozi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Youth Of Makhozi:

Share