07/08/2026
گزشتہ شب اپر دیر میں سیاحوں کی گاڑی برساتی نالہ عبور کرتے ہوئے بے قابو ہو کر پانی میں جا گری۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈرائیور سمیت تمام مسافر محفوظ رہے۔پہاڑی علاقوں میں سفر کے دوران برساتی نالوں، تیز بہاؤ والے پانی اور پھسلن والی سڑکوں پر ہرگز جلد بازی نہ کریں۔ خاص طور پر بائیکرز اور ڈرائیور حضرات مکمل احتیاط کریں، کیونکہ چند لمحوں کی لاپروائی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
احتیاط کریں، محفوظ رہیں۔