
07/06/2025
گوجال | پھسو ٹائمز اردو | بیورو رپورٹ
پھسو چیری فیسٹیول میں خوش آمدید! 15 جون سے شروع
آئیں اور چیری کے میٹھے موسم کو خوشیوں، ذائقوں اور رنگین تقریبات کے ساتھ منائیں!
چیری سے تیار کردہ لذیذ کھانوں کا مزہ لیں، پھسو کونز، پھسو گلیشئر، بھٹورہ پیک، پھسو پیک، شسپر پیک کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں، زندہ دل روائتی موسیقی پر رقص کریں، اور ہر عمر کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کا حصہ بنیں!
مقام: پھسو، سب ڈویژن گوجال، ضلع ہنزہ
تاریخ : 15 تا 19 جون , 2025
خوراک • موسیقی • کھیل • مقامی کمیونٹی
یہ فیسٹیول نہ صرف ایک ثقافتی جشن ہے بلکہ زرعی سیاحت (Agri-Tourism) کو فروغ دینے کی ایک شاندار کوشش کے ساتھ ساتھ فروٹ کاروبار سے منسلک افراد کو مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔
سیاح یہاں نہ صرف مقامی پیداوار — خاص طور پر چیری — کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں، بلکہ مقامی کاشتکاروں، روایتی کھانوں اور دیہی طرزِ زندگی سے براہ راست رابطہ بھی قائم کرتے ہیں۔
زرعی سیاحت گلگت بلتستان جیسے خوبصورت علاقوں میں روزگار، ثقافتی تحفظ اور مقامی معیشت کے استحکام کا باعث بن رہی ہے۔
تو آئیں، قدرتی حسن اور میٹھی چیریوں کے اس حسین امتزاج کا حصہ بنیے!
🍒