Mashal Aviation (Pvt) Ltd

Mashal Aviation (Pvt) Ltd Tours Operator
Hajj - Umra Services
All Dom & Int Ticketing
Tour Services

Mashal Aviation (Pvt) Ltd and Inter Conti Travel and Tourism offer world class services and quality travel arrangements to its clients. It differentiates itself from its competitors by providing unique and personalized services. We believe that – through travel – we become more tolerant and broaden our understanding of the people around the world.

14/07/2026
09/07/2026

نہ قطار نہ انتظار، حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن اب پہلے سے بھی زیادہ آسان!
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے تعاون سے نیشنل آئی ٹی بورڈ کی تیار کردہ ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی عازمینِ حج اب بغیر لمبی قطاروں اور دفاتر کے چکر لگائے، "پاک حج ایپ" اور" حج رجسٹریشن مینجمنٹ پورٹل" کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔

آج ہی رجسٹریشن کرائیں:
1 - پاک حج ایپ (Pak Hajj App):
iOS:
https://apps.apple.com/pk/app/pak-hajj/id6473727234
Android:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp&pcampaignid=web_share
2 - ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم:
https://hajj.mora.gov.pk/login

اہم معلومات:
• پری رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ درکار نہیں۔
• حج بُکنگ کے مرحلے پر کارآمد پاسپورٹ لازمی ہوگا۔
• عازمینِ حج کا پاسپورٹ کم از کم 26 نومبر 2027 تک مؤثر (Valid) ہونا چاہیے۔

اپنی رجسٹریشن بروقت مکمل کریں اور حج 2027 کے لیے اپنی اہلیت محفوظ بنائیں۔

Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan
Information Technology Board -NITB GovtofPakistan

04/07/2026

حج 2027 آن لائن رجسٹریشن جاری - ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اہم قدم!
وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے اشتراک سے نیشنل آئی ٹی بورڈ (NITB) نے حج رجسٹریشن کے پورے نظام کو جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر منتقل کر دیا ہے، جس کے ذریعے سرکاری و پرائیویٹ تمام عازمینِ حج کے لیے رجسٹریشن کو لازمی، شفاف اور مکمل طور پر آن لائن بنایا گیا ہے۔

فیملی گروپ رجسٹریشن:
• درخواست گزاروں کو فیملی گروپ بنانے کی ہدایت
• ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں
• فیملی گروپ صرف اہلِ خانہ یا محرم رشتہ داروں پر مشتمل ہونا لازمی ہے

آج ہی رجسٹریشن کرائیں:
1 - پاک حج ایپ (Pak Hajj App):
iOS:
https://apps.apple.com/pk/app/pak-hajj/id6473727234
Android:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.nitb.android.hajjapp&pcampaignid=web_share
2 - ڈیجیٹل حج مینجمنٹ سسٹم:
https://hajj.mora.gov.pk/login

اس جدید ڈیجیٹل نظام کے نمایاں فوائد:
• خاندانوں کے لیے مربوط اور آسان رجسٹریشن کا عمل
• کاغذی کارروائی اور دستی فائلنگ میں نمایاں کمی
• شہریوں کے وقت، سفری اخراجات اور دفاتر پر انحصار میں کمی
• ڈیٹا کی درستگی اور شفافیت میں بہتری
• حج کوٹہ اور آپریشنل پلاننگ میں بہتر فیصلہ سازی
• پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے یکساں ڈیجیٹل رسائی
NITB کا کلیدی کردار Digital Transformation Enabler:
نیشنل آئی ٹی بورڈ اس پورے نظام کی ڈیجیٹل بنیاد (Digital Backbone) فراہم کر رہا ہے، جس کے ذریعے:
✔️ سرکاری خدمات کو کاغذی نظام سے مکمل ای-گورننس میں منتقل کیا جا رہا ہے
✔️ مختلف اداروں کے ڈیٹا اور سروسز کو ایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے
✔️ شفافیت، اور رفتار میں واضح بہتری آ رہی ہے
✔️ عوامی خدمات کی فراہمی میں جدید ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

یہ اصلاحات نہ صرف عازمینِ حج کے لیے سہولت پیدا کرتی ہیں بلکہ ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو مضبوط بنا کر سرکاری نظام کو زیادہ مؤثر، کم لاگت اور عوام دوست بناتی ہیں۔

Ministry of Religious Affairs & Interfaith Harmony, Pakistan

01/07/2026
22/06/2026

حج 2027 لازمی رجسٹریشن (آن لائن) کا آغاز کل 22 جون بروز پیر سے ۔۔۔ ان شاءاللہ

www.hajj.mora.gov.pk

22/06/2026

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا تقریب سے خطاب
حج 2027کےلئے رجسٹریشن کاآج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔
عازمین حج گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کروا سکیں گے۔
حج 2027 کی رجسٹریشن مکمل طور پر مفت ہے۔
رجسٹریشن پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
عازمین کے پاسپورٹ کی معیاد کم ازکم 26 نومبر 2027 تک ہونی چاہئے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
رجسٹریشن کے بعد عازمین کو سرکاری یا نجی میں سے کسی ایک حج سکیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔
حجاج کرام نے حالیہ حج انتظامات پرمکمل اطمینان کااظہارکیا۔
روڈ ٹومکہ سکیم اس سال لاہور سے بھی شروع ہوئی۔
تقریباً 80 فیصد حجاج کرام روڈ ٹو مکہ سکیم سے مستفید ہوئے۔

Address

Cantt
Karachi
74700

Opening Hours

Monday 11:00 - 19:00
Tuesday 11:00 - 19:00
Wednesday 11:00 - 19:00
Thursday 11:00 - 19:00
Friday 14:00 - 19:00
Saturday 11:00 - 17:00

Telephone

+923332378934

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashal Aviation (Pvt) Ltd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category