Mian G Tours

Mian G Tours Umrah,Visit Visa,Domestic and international Air Tickting

05/08/2026

*⚠️ IMPORTANT NOTICE – UMRAH VISA POLICY UPDATE* 🕋

*English:*
New Umrah visa policy will be implemented *from 1st Rabi Ul Awal*.
Due to this, rates are expected to increase by *almost 20 SAR per night*.
*Apply for your Umrah visas before 1st Rabi Ul Awal* to avoid extra charges.

*Urdu:*
عمرہ ویزے کی نئی پالیسی *1 ربیع الاول* سے نافذ ہو رہی ہے۔
اس کی وجہ سے ریٹس میں تقریباً *20 ریال فی رات* کا اضافہ متوقع ہے۔
*اپنے عمرہ ویزے 1 ربیع الاول سے پہلے اپلائی کریں* تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔

*📲 APPLY NOW / ابھی اپلائی کریں*

📢 تمام ایجنٹس  کی توجہ کے لیےیکم ربیع الاول سے Food BRN لاگو ہوگا، جس کے باعث ویزہ قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔براہِ کرم تمام ...
05/08/2026

📢 تمام ایجنٹس کی توجہ کے لیے

یکم ربیع الاول سے Food BRN لاگو ہوگا، جس کے باعث ویزہ قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

براہِ کرم تمام زیرِ التوا ویزے اس تاریخ سے پہلے پراسیس کروائیں تاکہ اضافی قیمت سے بچا جا سکے۔

⚠️ Fixed Departure Packages میں قیمت کے اضافے کا فرق ایجنٹ کو برداشت کرنا ہوگا۔

31/07/2026
23/07/2026

✈️ Travel Advisory for Dual Nationals Travelling to Pakistan

If you hold dual nationality and plan to travel to Pakistan, please ensure you have one of the following valid documents:

✅ Valid NICOP
✅ Valid Pakistani Passport
✅ Valid Pakistani Visa

⚠️ Passengers with an expired passport, expired/cancelled NICOP, or expired POC may not be allowed to travel.

Please verify all travel documents before your journey to avoid inconvenience.

📢 Kindly share this important advisory with your family and friends living abroad so everyone can travel without any issues.

23/07/2026

*Latest Update Regarding Umrah Visa*

*متعدد بار داخلے والے عمرہ ویزے کی پالیسی میں ممکنہ تبدیلی 🇸🇦*

سعودی عرب میں ملٹی پل انٹری عمرہ ویزے (Multiple Entry Umrah Visa) کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کی گئی جس کے مطابق:

✅ ویزا کی مدت: 365 دن (ایک سال)
✅ متعدد بار داخلہ: ایک ہی ویزے پر متعدد مرتبہ سعودی عرب میں داخلے کی سہولت
✅ قیام کی مدت: مجموعی طور پر 90 دن تک قیام
✅ نسک (Nusuk) لازمی: ہر سفر سے پہلے نسک کے ذریعے ضروری کارروائی مکمل کرنا ہو گی اور عمرہ پرمٹ لازمی ہو گا
✅ منظور شدہ عمرہ پیکیج: منظور شدہ عمرہ پیکیج کا ہونا ضروری ہو گا
✅ سعودی قوانین کی پابندی: سعودی عرب کے تمام قوانین، امیگریشن ضوابط اور ہدایات پر مکمل عمل کرنا لازمی ہو گا
✅ حج سیزن کے دوران پابندی: حج سیزن کے دوران عمرہ ویزہ رکھنے والوں کا داخلہ عموماً معطل رہتا ہے

ہر مرتبہ خروج کے بعد:
سعودی عرب سے روانگی کے بعد ویزے کی حیثیت اپ ڈیٹ ہو گی، جبکہ دوبارہ داخلے کے لیے متعلقہ شرائط اور تازہ ترین پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہو گا۔

⚠️ اہم نوٹ:
سعودی عرب کی ویزا پالیسی اور عمرہ سے متعلق قوانین وقتاً فوقتاً تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ہر سفر سے پہلے تازہ ترین پالیسی اور شرائط کی تصدیق ضرور کریں۔

23/07/2026

عمرہ ویزہ نظام میں بڑی تبدیلی، لازمی “میل واؤچرز” شامل کرنے کی تیاری

سعودی عرب نے عمرہ ویزہ نظام میں ایک نئی تبدیلی متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے تحت لازمی ٹرانسپورٹ کی شرط کی طرز پر اب کھانے (Meal Vouchers) کو بھی عمرہ ویزہ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں عمرہ ویزہ کی مجموعی لاگت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت ہر عمرہ زائر سے اس کے قیام کی مدت کے مطابق تقریباً 20 سعودی ریال یومیہ کے حساب سے اضافی رقم وصول کی جائے گی، جو براہِ راست عمرہ ویزہ کی قیمت میں شامل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق اس نئے نظام کا نفاذ یکم ربیع الاول سے کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی مرحلے میں اس کا اطلاق صرف پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور مصر سے آنے والے عمرہ زائرین پر ہوگا۔

اس منصوبے کے تحت 10 ہزار سے زائد مقامی سعودی ریستورانوں کو نسک (Nusuk) ایپ کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ ہر زائر کے لیے کھانے کا ایک مخصوص BRN کوڈ جاری کیا جائے گا، جسے عمرہ ویزہ سسٹم سے منسلک کرنے کے بعد ہی ویزہ جاری کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ تفصیلی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ مزید وضاحت اور عملی طریقۂ کار سامنے آنے کے بعد اس نظام کی مکمل تفصیلات واضح ہوں گی۔

22/06/2026

اہم اطلاع
ابھی موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق، سعودی سفارت خانہ اسلام آباد مقررہ دیکھ بھال (Maintenance) کے باعث *پیر، 22 جون 2026 اور منگل، 23 جون 2026* کو بند رہے گا۔

مزید برآں، *9 اور 10 محرم الحرام* کی تعطیلات کے سلسلے میں سفارت خانہ *جمعرات، 25 جون 2026 اور جمعہ، 26 جون 2026* کو بھی بند رہے گا۔

لہٰذا، اگر آپ کے کسی عمرہ درخواست گزار کے ویزے کا اسٹیٹس *Sent to Embassy* ظاہر ہو رہا ہے، تو براہِ کرم متعلقہ تفصیلات فوری طور پر فراہم کریں تاکہ *بدھ، 24 جون 2026* کو، جو اس عرصے کے دوران (Operational) دن ہوگا، ضروری کلیئرنس کے اقدامات مکمل کروائے جا سکیں۔

Address

Mian G Tours Canal Road Near Bank Al-Falah Harbanspura Mor Lahore
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 20:00
Tuesday 08:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 20:00
Thursday 09:00 - 20:00
Friday 09:00 - 20:00
Saturday 09:00 - 20:00
Sunday 09:00 - 20:00

Telephone

+923188499034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mian G Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mian G Tours:

Shortcuts

Share

Category