23/06/2026
Foreign Jobs Portal of the Bureau of Emigration and Overseas Employment
www.beoe.gov.pk/foreign-jobs
Foreign Jobs Portal (www.beoe.gov.pk/foreign-jobs)
بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی ویب سائٹ پر ہزاروں کی تعداد میں بیرونِ ملک ملازمت کی خالی آسامیاں موجود ہوتی ہیں۔ اس ویب سائٹ کے ذریعے ریکروٹنگ ایجنسی کی طرف سے پیش کردہ کسی بھی جاب کی تصدیق یا تلاش کی جاسکتی ہے۔ پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس لائسنس یافتہ ریکروٹنگ ایجنسی کو متعلقہ ایمپلائر کی طرف سے ایمیگریشن رولز 1979 میں بیان کیے گئے اداروں (پاکستانی سفارتخانے، یا متعلقہ ملک کی وزارتِ خارجہ، یا اس ملک کے پاکستان میں موجود سفارتخانے) میں سے کسی ایک سے تصدیق شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد اس ریکروٹنگ ایجنسی کو ایک مخصوص مدت کیلئے ان آسامیوں کیلئے بھرتی کا اجازت نامہ (پرمیشن) جاری کرتا ہے۔ ہر اجازت نامے (پرمیشن) کا ایک منفرد نمبر ہوتا ہے جس کا بھرتی کرنے کیلئے دیے گئے ہر اشتہار میں ذکر کرنا لازمی ہے۔ جیسے ہی یہ اجازت نامہ (پرمیشن) جاری کیا جاتا ہے ایک خودکار طریقہ کار کے تحت اس مخصوص مدت کیلئے یہ آسامیاں ایک پرمیشن ٹریکنگ نمبرPTN کے تحت بیورو آف ایمیگریشن کی ویب سائٹ پر ظاہر ہو جاتی ہیں اور یہ مدت ختم ہوتے ہی یا بھرتی مکمل ہوتے ہیں خود بخود وہاں سے ہٹ جاتی ہیں۔ ان آسامیوں پر بھرتی کئے گئے افراد کی ملازمت کی مکمل ذمہ داری متعلقہ ریکروٹنگ ایجنسی کی ہوتی ہے جس کے خلاف شکایت بیورو آف ایمیگریشن یا پروٹیکٹر آف ایمیگرنٹس کو کی جاسکتی ہے۔ اس فارن جابز پورٹل تک رسائی کیلئے www.beoe.gov.pk/foreign-jobs پر رابطہ کریں۔
The Government of Pakistan is committed to gaining immediate and first-hand insight into the challenges and issues confronting overseas Pakistanis as a community. The objective is to devise prompt and effective remedies for these concerns. To achieve this, a dedicated feedback mechanism has been est...