17/01/2026
ڈسکہ میں ڈسکہ روڈ پر نزد سدرہ بدرہ اسٹاپ ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں راجہ بس سامنے سے آنے والے سریا اور ٹی آر گارڈرز سے لدے ٹریکٹر ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس ہارون آباد سے سیالکوٹ آ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سالہ محمد حسین ساکن ہارون آباد اور 27 سالہ نعمان ساکن بہاولپور کی لاشیں بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیں، جبکہ 45 سالہ خادم کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ حادثے میں بس میں سوار دیگر مسافر محفوظ رہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔