Ziaraat Organizers Association of Pakistan-ZOAP.

Ziaraat Organizers Association of Pakistan-ZOAP. All authentic information about Hajj, Umrah & Ziaraat of Iran, Iraq, Syria and other sacred places will be shared here.

Moreover instruction, policies from regulatory authorities of the concerned countries specially MORA will be provided here regulerly.

04/06/2026

Khom

عراق کی نئی ویزہ پالیسی  جس کی تفصیل یہ ہے:خبر کیا ہے؟عراق نے زیارت ویزہ کے لیے عمر کی شرط لگا دی ہے:1. 50 سال سے کم عمر...
01/06/2026

عراق کی نئی ویزہ پالیسی
جس کی تفصیل یہ ہے:

خبر کیا ہے؟
عراق نے زیارت ویزہ کے لیے عمر کی شرط لگا دی ہے:

1. 50 سال سے کم عمر مرد اکیلے سفر نہیں کر سکتے
2. 50 سال سے کم عمر والے صرف فیملی کے ساتھ جا سکتے ہیں - یعنی محرم، والد، اولاد، زوجہ کے ساتھ
3. یہ شرط پاکستان، انڈیا، سوریا، مصر، بنگلادیش کے پاسپورٹ ہولڈرز پر ہے

کیوں یہ پابندی لگی؟
1. غیر قانونی قیام: پچھلے 10 سال میں ∼40,000 پاکستانی عراق، ایران، شام میں زیارت پر جا کر واپس نہیں آئے
2. بھیک مانگنا: کئی لوگ زیارت ویزہ پر جا کر بھیک مانگتے پکڑے گئے۔ عراق سے 2 پاکستانی خواتین بھیک مانگنے پر ڈیپورٹ ہوئیں
3. سکیورٹی: عراق نے کہا یہ انتظامات کو بہتر بنانے اور سکیورٹی کے لیے ہے

بغداد ایئرپورٹ سے ڈیپورٹ کا معاملہ:
جی ہاں، عراقی حکام بغداد ایئرپورٹ پر 65 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو واپس بھیج رہے ہیں اگر وہ فیملی کے بغیر زیارت ویزہ پر آئے ہوں۔ اسٹیٹس میں "65 سال" لکھا ہے لیکن سرکاری اعلان 50 سال کا ہے۔ ہو سکتا ہے ایئرپورٹ پر 65 سال تک سختی کر رہے ہوں۔

اب کیا کریں اگر زیارت پر جانا ہے؟
1. 50+ سال: اکیلے جا سکتے ہیں
2. 50 سال سے کم: لازمی فیملی کے ساتھ جائیں - والد، بیٹا، بھائی، بیوی میں سے کوئی ساتھ ہو
3. سنگل افراد: اکیلے ویزہ نہیں ملے گا، ڈیپورٹ ہو جائیں گے

اسلام آباد میں ڈی جی ٹی او دفتر میں اجلاس کے حوالے سے جانے کے موقع پر مختلف افسران سے ملاقات ہوئی۔ چونکہ بعض ناگزیر وجوہ...
22/05/2026

اسلام آباد میں ڈی جی ٹی او دفتر میں اجلاس کے حوالے سے جانے کے موقع پر مختلف افسران سے ملاقات ہوئی۔ چونکہ بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر اجلاس ملتوی ہو گیا تھا، تاہم موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چند ساتھیوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

ڈی جی ٹی او دفتر میں زوپ کی نمائندگی کرنے والے وکیل حافظ منور اقبال سے بھی ان کے دفتر میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مذکورہ اجلاس عید کے بعد دوبارہ بلائے جانے کا امکان ہے۔ ✨

کل بروز جمعرات اسلام آباد سے واپسی پر پشاور میں اپنے دیرینہ ساتھی اور ZOAP کے رکن حاجی وحید صاحب سے ان کے شو روم پر ملاق...
22/05/2026

کل بروز جمعرات اسلام آباد سے واپسی پر پشاور میں اپنے دیرینہ ساتھی اور ZOAP کے رکن حاجی وحید صاحب سے ان کے شو روم پر ملاقات ہوئی۔
باہمی دلچسپی کے امور اور ZOAP خیبر پختونخوا زون کے انتخابات پر مشاورت ہوئی۔

ان شاء اللہ عید کے بعد ZOAP خیبر پختونخوا زون کے انتخابات کے لیے اجلاس طلب کیا جائے گا۔ ✨

بریکنگ نیوز | سعودی عرب میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ چنانچہ بابرکت مہینہ ذوالحجہ آج رات سے شروع ہوگا، اور...
17/05/2026

بریکنگ نیوز | سعودی عرب میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ چنانچہ بابرکت مہینہ ذوالحجہ آج رات سے شروع ہوگا، اور ان شاء اللہ عید الاضحیٰ بدھ 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔

اللہ ﷻ تمام حجاج کرام کو محفوظ، آسان اور قبول حج عطا فرمائے… 🤲

📢 __________تمام زائرین کی آگاہی کے لیے اہم اعلان__________ 📢تمام زائرین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایران و عراق کی زیارات ک...
16/05/2026

📢 __________تمام زائرین کی آگاہی کے لیے اہم اعلان__________ 📢

تمام زائرین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ایران و عراق کی زیارات کے لیے صرف اور صرف وزارتِ مذہبی امور کے ساتھ رجسٹرڈ **ZGO** کے ذریعے ہی داخلہ کروائیں۔

وزارتِ مذہبی امور کی اطلاع کے مطابق **سالار سسٹم 01 جنوری 2026ء سے ختم کیا جا چکا ہے۔**

لہٰذا روایتی سالاروں کے ساتھ زیارت بکنگ کرواتے وقت انتہائی احتیاط برتی جائے تاکہ مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

زائرین جس بھی **ZGO** کے ساتھ زیارت پر جانا چاہتے ہوں، وہ باقاعدہ تحریری معاہدہ ضرور کریں جس میں درج ذیل امور شامل ہوں:

• آنے جانے کی تاریخ
• رہائش
• ٹرانسپورٹ
• کھانا پینا
• دیگر لازمی سہولیات

کسی بھی غیر رجسٹرڈ سالار کے ساتھ داخلہ کروانا نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔
رجسٹرڈ **ZGOs** کی فہرست کے لیے وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ ملاحظہ کی جا سکتی ہے:
https://mora.gov.pk/Detail/YWU3YTllZmItNTMwNC00ZTcxLTkwMjQtZmNhZDEyNjFlMDMy
شکریہ

"از طرف"
زیارت آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان
(ZOAP)

امن اور پیار بھائی چارہ ❣️❣️🫡👌
11/04/2026

امن اور پیار بھائی چارہ ❣️❣️🫡👌

اسرائیل نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے جو وفد آ رہا ہے وہ ہمارے نشانے پر ہے۔ اس پر پاکستانی فض...
10/04/2026

اسرائیل نے کہا تھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے لیے جو وفد آ رہا ہے وہ ہمارے نشانے پر ہے۔ اس پر پاکستانی فضائیہ ایران گئی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ اس وفد کو لے کر آئی، اور اسرائیل کو پیغام دیا: یہ وہ جہاز ہے جسے ہم حفاظت دے رہے ہیں، جس نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں، رافیل فائٹر جیٹ کو بھی نہیں بخشا۔ تمہاری کیا اوقات ہے؟ اگر ہمت ہے تو —ان چھ لڑاکا طیاروں کے قریب آ کر دکھاؤ!" 🔥
🇵🇰
🇵🇰n ❤🌹❤

اس شخص کا پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنا پاکستان کی اتنی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی کہ دنیا کے تمام ممالک اسے براہ راست دیک...
10/04/2026

اس شخص کا پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھنا پاکستان کی اتنی بڑی سفارتی کامیابی ہوگی کہ دنیا کے تمام ممالک اسے براہ راست دیکھیں گے۔
پہلی مرتبہ امریکی ایئر فورس ون طیارہ پاکستان میں لینڈ کرے گا جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی مذاکراتی ٹیم ہوگی۔
ایک عام پاکستانی شاید اس کی اہمیت کو نہ سمجھ سکے لیکن پوری دنیا کی ہیڈ لائنز پر صرف پاکستان گونج رہا ہے۔
گورنمنٹ سے ہزار اختلافات ہیں لیکن ایران امریکہ امن مذاکرات اسلام آباد میں ہونا ہر لحاظ سے پاکستان کی جیت ہے۔
پورا انڈیا اس وقت چیخ رہا ہے کہ یہ مذاکرات پاکستان میں کیوں ہورہے ہیں۔
ہم ایران اور امریکی مہمانوں کو پاکستان کی سرزمین پر ویلکم کرتے ہیں۔

09/04/2026

ایران کی جیت، پاکستان کی جیت ہے۔
ایرانی صحافی کی جانب سے پاکستانی عوام کے بھرپور ساتھ دینے پر پر خراجِ تحسین ❤️

Address

Mezzanine Floor Office No2 , 36 Abdullah Chamber Near Geo Tv Office Fazal E Haq Road Blue Area Islamabad
Islamabad
44000

Opening Hours

Monday 10:00 - 18:00
Tuesday 10:00 - 18:00
Wednesday 10:00 - 18:00
Thursday 10:00 - 18:00
Friday 10:00 - 11:59
14:30 - 18:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziaraat Organizers Association of Pakistan-ZOAP. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ziaraat Organizers Association of Pakistan-ZOAP.:

Share