Safar e Junoon

Safar e Junoon North trips are now available for booking at a very reasonable price. Contact us for Bookings
(36)

سکردو میں واقع کٹپانا سرد صحرا دنیا کے منفرد ترین قدرتی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں برف، ریت اور پہاڑ ایک دوسرے کے ساتھ ح...
17/06/2025

سکردو میں واقع کٹپانا سرد صحرا دنیا کے منفرد ترین قدرتی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں برف، ریت اور پہاڑ ایک دوسرے کے ساتھ حیرت انگیز ہم آہنگی سے موجود ہیں۔ یہ صحرا اپنی نوعیت کا ایک نایاب منظر پیش کرتا ہے، جو ہر مسافر کے لیے ایک خواب جیسا تجربہ بن جاتا ہے۔

کٹپانا کا یہ سرد صحرا، جسے "دی کولڈ ڈیزرٹ" (Cold Desert) بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں، سکردو شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ دنیا کے چند بلند ترین ریگستانوں میں شمار ہوتا ہے، جو تقریباً 2,226 میٹر (7,303 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔

Lahore to Kumrat Route plan
11/06/2025

Lahore to Kumrat
Route plan

10/06/2025

"Get ready for an adventure of a lifetime! 🌄✨ Join us on a 6-day, 5-night trip On 15th June 2025 to the breathtaking Haramosh Valley 🏞️❄️ Explore the majestic mountains, serene lakes, and picturesque villages 🌊🏠 Don't miss this opportunity to connect with nature and create unforgettable memories 📸❤️ "

🌿 لالازار — بادلوں میں چھپی جنتجہاں سبز قالین جیسی وادی، اونچے درخت اور ٹھنڈی ہوا دل کو چھو جاتی ہے۔ لالازار ناران کا وہ...
10/06/2025

🌿 لالازار — بادلوں میں چھپی جنت
جہاں سبز قالین جیسی وادی، اونچے درخت اور ٹھنڈی ہوا دل کو چھو جاتی ہے۔ لالازار ناران کا وہ خاموش گوشہ ہے جہاں فطرت اپنی پوری شان کے ساتھ جلوہ گر ہے۔ پرندوں کی چہچہاہٹ، بادلوں کی چھاؤں اور دور دور تک پھیلے سبز میدان، ہر منظر جیسے ایک خوبصورت تصویر ہو۔

سطحِ سمندر سے تقریباً 10,500 فٹ بلند، لالازار ان اونچی جگہوں میں سے ہے جہاں سکون اور تازگی ساتھ چلتے ہیں۔

ناران سے پہلے بٹہ کنڈی تک عام گاڑی یا بائیک پر جائیں، وہاں سے صرف 4x4 جیپ ہی آپ کو لالازار لے جا سکتی ہے، کیونکہ راستہ کافی ڈھلوان اور پتھریلا ہے۔

جیپ کا کرایہ عام طور پر 8,000 سے 12,000 روپے (آمد و رفت سمیت) ہوتا ہے، جو آپ کے جانے اور واپس لانے کا مکمل پیکج ہوتا ہے۔ اگر آپ گروپ میں جائیں تو کرایہ مزید آسانی سے تقسیم ہو جاتا ہے۔

📸 اہم مشورہ:
صبح جلدی جائیں تاکہ رش کم ہو اور دھند میں لپٹے نظارے صاف نظر آئیں۔ گرم کپڑے، پانی اور ہلکا ناشتہ ساتھ رکھیں۔

دو بھائی، ایک پہاڑ اور عمر بھر کا روگ یہ 1970 کا سال اور گرمیوں کا موسم تھا۔ آسمان کو چیرتے ہوئے 8,126 میٹر کی بلندی وال...
10/06/2025

دو بھائی، ایک پہاڑ اور عمر بھر کا روگ

یہ 1970 کا سال اور گرمیوں کا موسم تھا۔
آسمان کو چیرتے ہوئے 8,126 میٹر کی بلندی والے ہیبت ناک، سفید دیو نانگا پربت کے سائے تلے دونوں بھائی ایک ساتھ کھڑے تھے۔
رائن ہولڈ میسنر اور گُنٹر میسنر جنوبی ٹائرول کے الپس میں پیدا ہونے اور بچپن ہی سے پہاڑوں سے کھیلتے، چڑھتے، لڑتے، اور جیتتے آئے تھے۔ سرکش، ضدی بھائی۔
رائن ہولڈ جو بڑا بھائی تھا خواب دیکھنے والا، دلیر، پرعزم، اور نوجوان کوہ پیماؤں میں سب سے نمایاں تھا۔
گُنٹر، چھوٹا اور خاموش تھا بڑے بھائی کے پیچھے خاموشی کے ساتھ چلنے والا۔
نانگا پربت کا روپل فیس جسے زمین کی سب سے اونچی پہاڑی چٹان کہا جاتا ہے اور آج تک کسی نے سر اسے طرف سر نہیں کیا تھا یہی ان کا ہدف تھا۔ یہی رائن ہولڈ کا خواب تھا۔
دونوں ایک جرمن آسٹریائی مہم کا حصہ تھے۔ پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ٹیم بکھر گئی اور رائن ہولڈ اپنے خیال میں اکیلا ہی چوٹی کی جانب بڑھ رہا تھا۔
مگر اسے یہ دیکھ کر حیرت کا جھٹکا لگا کہ اس کا بھائی گُنٹر پیچھے آ رہا ہے۔ اور کچھ دیر بعد دونوں بھائی، 27 جون 1970 کو نانگا پربت کی چوٹی پر ایک ساتھ کھڑے تھے۔
وہ کامیاب ہو گئے تھے مگر پہاڑ نے ابھی ہار نہیں مانی تھی۔
بھوک، پیاس، تھکاوٹ کے ساتھ، بنا سازوسامان انہوں نے واپسی کا سفر شروع کیا۔
مگر خراب موسم میں راستہ بھٹک کر مخالف سمت کا رخ کر بیٹھے ب اب یہ مہم جوئی نہیں تھی بلکہ بقا کی جنگ تھی۔
اسی لمحے، گُنٹر کی حالت بگڑنے لگی۔
سردی، سر درد، فراسٹ بائٹ، انگلیوں میں خون کا جمنا۔
اور پھر، سفید برفانی قیامت میں گُنٹر غائب ہو گیا۔
رائن ہولڈ نے پلٹ کر پکارا، تلاش کیا مگر گُنٹر کہیں نہ ملا۔
کئی دن بعد، رائن ہولڈ، جب نیچے پہنچا تو خود بھی زخمی تھا اور بےہوشی کی حالت میں ایک دیامری چرواہے کا ملا۔
اس نے وہ کر دکھایا تھا، جو تاریخ میں کبھی نہ ہوا تھا۔
ایک منفرد اور ناقابل یقین کارنامہ یعنی نانگا پربت کو ایک رخ سے سر کیا، اور دوسرے سے اتر آیا۔
مگر وہ قیمت جو اس نے چکائی، جو اس کے بھائی کی جان لے گئی تھی۔
دنیا نے اس پر یقین نہ کیا۔ الزامات کی آندھی چل نکلی۔
کسی نے کہا: اُس نے اپنے بھائی کو شہرت کے لیے قربان کر دیا۔
کسی نے اُس کے راستے کو جھٹلایا۔ کسی نے پورے واقعے کو۔
دہائیوں تک، رائن ہولڈ نے اپنے آپ کو صرف ایک کوہ پیما کے طور پر نہیں، بلکہ ایک بھائی کے طور پر بھی سچ ثابت کرنے کی کوشش کی۔
یہاں تک کہ 2005 میں پینتیس سال بعد گُنٹر کی باقیات دیامر کے دامن سے مل گئیں۔
بالکل وہیں، جہاں رائن ہولڈ نے کہا تھا۔
پہاڑ نے اُسے تھامے رکھا، مگر سچ آخرکار زندہ رہا۔
رائن ہولڈ میسنر بعد ازاں دنیا کے سب سے عظیم کوہ پیما بنے
پہلا انسان جس نے تمام چودہ آٹھ ہزار میٹر بلند چوٹیاں سر کیں،
ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کیا،
انٹارکٹکا کو عبور کیا اور بھی بہت کچھ۔
مگر کوئی کامیابی وہ بوجھ نہ اٹھا سکی،
جو ایک پہاڑ نے ہمیشہ کے لیے اس کے دل میں اتار دیا تھا: نانگا پربت۔
یہی پہاڑ اس کی کہانی بنا۔ اور اسی پہاڑ نے اس کا بھائی چھین لیا۔
دو بھائی، ایک چوٹی، ایک عمر کے لیے باقی رہ جانے والا سایہ۔
یہ محض فتح یا سانحے کی داستان نہیں۔ یہ خون کے رشتے، وفاداری، اور جنون کی قیمت کی کہانی ہے۔
یہ بتاتی ہے کہ ناممکن کو پانا کیا معنی رکھتا ہے
اور اُس مقام سے واپس آنا کیا قیمت مانگتا ہے، جہاں سے اکثر لوٹنا نصیب نہیں ہوتا۔
ان بادلوں سے پرے، جہاں ہوا سانس لینے کے قابل نہیں رہتی،
جہاں خاموشی کی گونج بھی سنائی نہیں دیتی
وہاں پہاڑ، سب کچھ یاد رکھتا ہے۔
کاوش۔ عبدہ لائل پوری

بشئ میڈوز، وادی کالامیہ جگہ سرسبز میدانوں، اور پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہاں گھاس کے سبز میدان اور رنگ...
10/06/2025

بشئ میڈوز، وادی کالام

یہ جگہ سرسبز میدانوں، اور پہاڑوں سے گھری ہوئی ہے۔ گرمیوں کے موسم میں یہاں گھاس کے سبز میدان اور رنگ برنگے پھول دیکھنے کو ملتے ہیں
اگر آپ کو فطرت سے محبت ہے، تو بشئ میڈوز سوات کی ایک یادگار اور پُر سکون جگہ ہے جہاں آپ خوبصورت مناظر اور شاندار ماحول سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ❤️

گودڑ جھیل، سوات کے خوبصورت پہاڑی علاقے کالام ویلی میں واقع ایک خاموش اور دلکش مقام ہے۔ یہ جھیل قدرتی حسن سے بھرپور ہے او...
09/06/2025

گودڑ جھیل، سوات کے خوبصورت پہاڑی علاقے کالام ویلی میں واقع ایک خاموش اور دلکش مقام ہے۔ یہ جھیل قدرتی حسن سے بھرپور ہے اور اپنے شفاف نیلے پانی، سرسبز چراگاہوں اور بلند و بالا پہاڑوں کی وجہ سے ایک جادوئی منظر پیش کرتی ہے۔ یہاں پہنچنے کے لیے سیاحوں کو ایک طویل اور مشکل پیدل سفر کرنا پڑتا ہے، جو تقریباً نو گھنٹے کا ہوتا ہے۔ راستے میں لکڑی کی سیڑھیاں، چٹانی پہاڑ، اور بہتے چشمے موجود ہیں، جو اس سفر کو یادگار اور مہم جو بناتے ہیں۔

جھیل سطح سمندر سے بارہ ہزار فٹ سے زائد بلند ہے، اس لیے یہاں کا موسم ٹھنڈا اور پرسکون ہوتا ہے۔ اس مقام پر عام سیاحوں کی آمد کم ہے، جس کی وجہ سے یہاں کا ماحول آلودگی سے پاک اور قدرتی حالت میں برقرار ہے۔ اگرچہ سفر مشکل ہے، لیکن جو لوگ فطرت سے محبت کرتے ہیں اور تنہائی میں سکون تلاش کرتے ہیں، ان کے لیے یہ جھیل کسی خواب سے کم نہیں۔

اس خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ جانا ضروری ہے۔ مناسب لباس، خوراک، طبی امداد اور مقامی گائیڈ کی مدد لینا اس سفر کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔ گودڑ جھیل ان لوگوں کے لیے بہترین جگہ ہے جو قدرت کے ساتھ خاموشی میں وقت گزارنا چاہتے ہیں اور ایسی جگہوں کی تلاش میں ہیں جہاں انسان اور فطرت ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں۔
Composed by Life Goes On

🎊😍 Summer 𝟐𝟎𝟐𝟓 𝐓𝐫𝐚𝐯𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞𝐬 - 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐍𝐨𝐫𝐭𝐡𝐞𝐫𝐧 𝐀𝐫𝐞𝐚𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐚𝐟𝐞𝐫 𝐞 𝐉𝐮𝐧𝐨𝐨𝐧! 🎊😍🚗✨ 𝐉𝐨𝐢𝐧 𝐨𝐮𝐫 𝐀𝐦𝐚𝐳𝐢𝐧𝐠 Summer 𝐓𝐫𝐢𝐩𝐬 & 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫...
07/06/2025

🎊😍 Summer 𝟐𝟎𝟐𝟓 𝐓𝐫𝐚𝐯𝐞𝐥 𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞𝐬 - 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞 𝐍𝐨𝐫𝐭𝐡𝐞𝐫𝐧 𝐀𝐫𝐞𝐚𝐬 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐒𝐚𝐟𝐞𝐫 𝐞 𝐉𝐮𝐧𝐨𝐨𝐧! 🎊😍
🚗✨ 𝐉𝐨𝐢𝐧 𝐨𝐮𝐫 𝐀𝐦𝐚𝐳𝐢𝐧𝐠 Summer 𝐓𝐫𝐢𝐩𝐬 & 𝐄𝐱𝐩𝐥𝐨𝐫𝐞:

✅ Naran
✅ 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚
✅ 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮
✅ 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚 & 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮
✅ 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲
✅ 𝐒𝐰𝐚𝐭, 𝐊𝐚𝐥𝐚𝐦 & 𝐌𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐉𝐚𝐛𝐛𝐚
📞 𝐁𝐨𝐨𝐤 𝐘𝐨𝐮𝐫 𝐒𝐩𝐨𝐭 𝐓𝐨𝐝𝐚𝐲!
📲 0302-4460310 | 0355-4270465
🌟 𝐎𝐔𝐑 Summer 𝟐𝟎𝟐𝟓 𝐓𝐑𝐈𝐏𝐒 🌟

📍 𝟑 𝐃𝐚𝐲𝐬 - Naran & Babusar Top
🗓 Departure: Every Monday & Thursday Night
💰 Per Head: 15,𝟗𝟗9 | Per Couple: 37,999
📍 𝟔 𝐃𝐚𝐲𝐬 - Astore Minimerg Valley
Departure: Every Friday Night
💰 Per Head: 39,999 | Per Couple: 94,999
📍 𝟑 𝐃𝐚𝐲𝐬 - 𝐒𝐰𝐚𝐭, 𝐊𝐚𝐥𝐚𝐦 & 𝐌𝐚𝐥𝐚𝐦 𝐉𝐚𝐛𝐛𝐚
🗓 Departure: Every Monday & Thursday Night
💰 Per Head: 14,𝟗𝟗9 | Per Couple: 34,999
📍 𝟑 𝐃𝐚𝐲𝐬 - 𝐍𝐞𝐞𝐥𝐮𝐦 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲
🗓 Departure: Every Monday & Thursday Night
💰 Per Head: 14,𝟗𝟗9 | Per Couple: 34,999
📍 𝟓 𝐃𝐚𝐲𝐬 - 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚, 𝐀𝐭𝐭𝐚𝐛𝐚𝐝 & 𝐊𝐡𝐮𝐧𝐣𝐞𝐫𝐚𝐛
🗓 Departure: Every Friday & Tuesday Night
💰 Per Head: 25,000 | Per Couple: 60,000
📍 𝟔 𝐃𝐚𝐲𝐬 - 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮 𝐕𝐚𝐥𝐥𝐞𝐲
🗓 Departure: Every Friday & Monday Night
💰 Per Head: 27,999 | Per Couple: 69,999
📍 𝟖 𝐃𝐚𝐲𝐬 - 𝐇𝐮𝐧𝐳𝐚, 𝐊𝐡𝐮𝐧𝐣𝐞𝐫𝐚𝐛, 𝐒𝐤𝐚𝐫𝐝𝐮 & 𝐒𝐡𝐚𝐧𝐠𝐫𝐢𝐥𝐥𝐚
🗓 Departure: Every Friday Night
💰 Per Head: 37,999 | Per Couple: 84,999
🌄 𝗪𝐡𝐚𝐭’𝐬 𝐈𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐞𝐝?
✅ Comfortable A/C Transport 🚗
✅ Luxury Hotel Stays 🏨
✅ Delicious Meals (Breakfast & Dinner) 🍛
✅ Bonfire Nights 🔥
✅ Professional Tour Guide 📍
✅ All Tolls & Taxes 🏁
💡 Want a Private or Custom Trip?
Share your travel details:
📌 Where do you want to go?
📌 Preferred dates?
📌 Departure city?
📌 Duration of trip?
📌 Number of people?
💖 𝘽𝙤𝙤𝙠 𝙔𝙤𝙪𝙧 𝘿𝙧𝙚𝙖𝙢 𝙏𝙧𝙞𝙥 𝙏𝙤𝙙𝙖𝙮! 💖
📲 0302-4460310 | 0355-4270465
🚀 𝐋𝐢𝐦𝐢𝐭𝐞𝐝 𝐬𝐞𝐚𝐭𝐬 𝐚𝐯𝐚𝐢𝐥𝐚𝐛𝐥𝐞 - 𝐁𝐨𝐨𝐤 𝐍𝐨𝐰! 🚀

پھسو چیری فیسٹیول میں خوش آمدید!  15  جون سے شروع آئیں اور چیری کے میٹھے موسم کو خوشیوں، ذائقوں اور رنگین تقریبات کے سات...
07/06/2025

پھسو چیری فیسٹیول میں خوش آمدید! 15 جون سے شروع

آئیں اور چیری کے میٹھے موسم کو خوشیوں، ذائقوں اور رنگین تقریبات کے ساتھ منائیں!
چیری سے تیار کردہ لذیذ کھانوں کا مزہ لیں، پھسو کونز، پھسو گلیشئر، بھٹورہ پیک، پھسو پیک، شسپر پیک کے دلکش نظاروں سے لطف اٹھائیں، زندہ دل روائتی موسیقی پر رقص کریں، اور ہر عمر کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کا حصہ بنیں!

مقام: پھسو، سب ڈویژن گوجال، ضلع ہنزہ
تاریخ : 15 تا 19 جون , 2025

خوراک • موسیقی • کھیل • مقامی کمیونٹی

یہ فیسٹیول نہ صرف ایک ثقافتی جشن ہے بلکہ زرعی سیاحت (Agri-Tourism) کو فروغ دینے کی ایک شاندار کوشش کے ساتھ ساتھ فروٹ کاروبار سے منسلک افراد کو مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔
سیاح یہاں نہ صرف مقامی پیداوار — خاص طور پر چیری — کو قریب سے دیکھ سکتے ہیں، بلکہ مقامی کاشتکاروں، روایتی کھانوں اور دیہی طرزِ زندگی سے براہ راست رابطہ بھی قائم کرتے ہیں۔

زرعی سیاحت گلگت بلتستان جیسے خوبصورت علاقوں میں روزگار، ثقافتی تحفظ اور مقامی معیشت کے استحکام کا باعث بن رہی ہے۔
تو آئیں، قدرتی حسن اور میٹھی چیریوں کے اس حسین امتزاج کا حصہ بنیے!

(دشتِ لیلیٰ  اتروڑ ویلی کالام سوات)سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل سوات اور کمراٹ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے پر موجود جنت کا ای...
07/06/2025

(دشتِ لیلیٰ اتروڑ ویلی کالام سوات)سیاحوں کے آنکھوں سے اوجھل سوات اور کمراٹ کو ملانے والے پہاڑی سلسلے پر موجود جنت کا ایک ٹکڑا۔دشتِ لیلیٰ کا پرانا نام دوپ بابا تھا، 2008 میں اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اس کو دشتِ لیلی کا نام دیا گیا۔یہ وادی ایک خوبصورت پہاڑی میدان ہے ، ہرطرف رنگ برنگے پھولوں سے بھرے پہاڑ اور پرسکون نظارے آنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑلیتے ہیں ایسے لگتا ہے جیسے قدرت نے کوئی سبز قالین تہہ در تہہ بچھا دیا ہو یہاں نرم گھاس پر ننگے پاوں چلنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔

Address

G-56 Ashiana Shopping Center Main Boulevard Gulberg-III Near Liberty Roundabout Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safar e Junoon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Safar e Junoon:

Share