Dir Badarkani citizens forums

Dir Badarkani citizens forums بس تیرے کانوں کی صفائ کرنا باقی ہے _ورنہ
میں تو، محبت ک dir doag dara

16/10/2025

ریسکیو 1122 ملاکنڈ / افسوسناک روڈ ٹریفک حادثہ

تاریخ: 16 اکتوبر 2025

ملاکنڈ: سوات موٹروے کے ٹنل نمبر 3 کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ٹرک الٹنے سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق اور زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی میڈیکل ریسپانس ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے حادثہ پر روانہ ہوئی۔ جائے وقوعہ پر موٹروے پولیس اور عملہ بھی موجود تھا، جنہوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

مشترکہ کارروائی کے دوران موٹروے پولیس اور عملے نے بعض زخمیوں اور لاشوں کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا، جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے باقی متاثرہ افراد کو بھی ڈی ایچ کیو اسپتال بٹخیلہ منتقل کیا۔

ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی، جبکہ 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ ان میں سے چار شدید زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سوات ریفر کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تمام متاثرہ افراد کا تعلق ضلع سوات کی تحصیل بحرین، علاقے گبرال سے تھا۔ یہ ایک خانہ بدوش خاندان تھا جو مختلف علاقوں میں موسمی طور پر نقل مکانی کرتا رہتا تھا۔

حادثے کی نوعیت انتہائی سنگین تھی، تاہم ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ترجمان ریسکیو 1122 ملاکنڈ

Malak Gul Ibrahim Khan MPA Pk11 ہر بار جب ڈوگدرہ سے شرینگل کا سفر کرتے ہیں،  تو حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے طوفان میں پھنس...
17/06/2025

Malak Gul Ibrahim Khan MPA Pk11
ہر بار جب ڈوگدرہ سے شرینگل کا سفر کرتے ہیں،
تو حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے طوفان میں پھنس گئے ہوں!
سڑکوں کا حال برا، سفر عذاب، اور حکام خاموش!
ایم پی اے، ایم این اے صاحبان!
ووٹ لینے آتے ہیں،
کب سڑک بنانے آئیں گے؟
*ہمارے علاقے کو بھی پاکستان سمجھا جائے!*

💗💗💗💗
07/09/2024

💗💗💗💗

وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
حیات دانش کی شخصیت اپنے آپ میں ایک مکمل کہانی ہے، جس میں عزم، استقامت، اور کامیابی کی بے شمار مثالیں موجود ہیں۔ وہ ہمارے معاشرے کے اُن افراد میں سے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی زندگی میں مشکلات کا سامنا کیا بلکہ اُن مشکلات کو اپنی طاقت بنا کر آگے بڑھنے کا ہنر سیکھا۔
جب زندگی نے ان پر آزمائشیں ڈالیں، تو انہوں نے ہمت نہیں ہاری، بلکہ ہمیشہ سربلند رہتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔ اُن کا کرکٹ میں آل راؤنڈر کے طور پر جانا جانا محض ایک لقب نہیں، بلکہ اُن کی محنت اور قابلیت کا اعتراف ہے۔ وہ کھیل کے میدان میں جس طرح ہر محاذ پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے، بالکل اسی طرح زندگی کے میدان میں بھی ان کا کردار نمایاں رہا۔
حیات دانش نہ صرف کھیل میں بلکہ عملی زندگی میں بھی اپنے اصولوں پر سختی سے کاربند ہیں۔ ان کی خوش اخلاقی اور عاجزی نے انہیں لوگوں کے دلوں میں ایک خاص مقام عطا کیا ہے۔ ان کے ساتھی، دوست اور شاگرد سبھی دانش کے کردار سے متاثر ہو کر ان کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔ اگر چہ زندگی نے ان پر بہت سختیاں آزمائیں بدقسمتی سمیت ان کی صحت نے ان کی ترقی کی راہ میں کئی مرتبہ رکاوٹیں ڈالیں، لیکن وہ کبھی مایوس نہیں ہوئے اور اعلیٰ منصب کے بجائے آج وہ ایک پرائمری سکول میں استاد کی حیثیت سے اپنے خدمات سر انجام دے رہے ہیں، وہ اپنے طلباء کے لیے نہ صرف ایک استاد ہیں، بلکہ ایک رہنما بھی ہیں، جو انہیں زندگی کے ہر پہلو میں کامیاب ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔
حیات دانش علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک بہترین رہنما سمجھا جاتا ہوں ان کا جذبہ اور توانائی دوسروں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
جب بھی ہماری محفل میں وفا، دوستی، قابلیت یا ٹیلنٹ کی بات ہوتی ہے، تو حیات دانش کا ذکر ضرور ہوتا ہے۔ ان کی زندگی کی مثالیں دی جاتی ہیں، کیونکہ وہ واقعی اس قابل ہیں کہ انہیں دوسروں کے لیے نمونہ بنایا جائے۔ ہر پروگرام یا ٹور دانش کے بغیر ادھورا لگتا ہے کیونکہ ان کی موجودگی میں دل خوش ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ گزرنے والا وقت کبھی ضائع نہیں ہوتا۔
میرے لیے حیات دانش نہ صرف ایک دوست ہیں، بلکہ ایک استاد بھی ہیں۔ میں نے ان کی صحبت میں عملی زندگی کے بہت سے قیمتی اسباق سیکھے ہیں، اور آج بھی ان سے سیکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی زندگی کی کہانی ہر اُس شخص کے لیے ایک مثال ہے جو مشکلات کے باوجود اپنے مقصد سے نہیں ہٹنا چاہتا۔ وہ واقعی ہمارے معاشرے کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔
نودین بھائی Nuddin Baye

شرینگل سے پاتراک 13 کلومیٹر  130 کرایہشرینگل بدرکنی 12 کلومیٹر 300 کرایہشرینگل ببوزو 20 کلومیٹر 300 کرایہبس جس نے جتنی ڈ...
23/10/2023

شرینگل سے پاتراک 13 کلومیٹر 130 کرایہ
شرینگل بدرکنی 12 کلومیٹر 300 کرایہ
شرینگل ببوزو 20 کلومیٹر 300 کرایہ

بس جس نے جتنی ڈیمانڈ رکھ دی
صاحب نے دستخط کردئیے
اے سی صاحب بدرکنی میں بھی انسان بستے ہیں
وہ بھی ماچس کے ڈبے سے لیکر آٹا کے بوری تک ٹیکس دے رہے ہیں
زرا اپنے آفس سے نکل کر علاقے کا دورہ بھی کرے
یوں آنکھیں بند کر کے فیصلے کرنا ہے تو یاد رکھے اللہ نے موت بھی مقرر کی ہے اور
والبعث بعد الموت
اور پھر ہمارا ہاتھ اور آپکا گریبان ہوگا

درخواستوں سے ویسے بھی کوئی فائیدہ نہیں.
Assistant Commissioner Sheringal
نظر ثانی کی ضرورت ہے

*عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:**اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو ک...
14/01/2023

*عوام کے لئے خود سے مردم شُماری میں اپنے گھر کا اندراج کرنے کا آسان طریقہ کار:*

*اپنے موبائل سے Self Enumeration ایپ جو کہ 15 جنوری سے 31 جنوری تک کام کرے گی۔ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ملک کے کسی بھی حصے میں اپنی فیملی کا ڈیٹا درج کریں آخر میں آپکو مخصوص کوڈ (UTN)ملے گا۔وہ کوڈ آپ اپنے متعلقہ اضلاع میں اپنے بلاک کے ٹیچرز(Enumerator) کو مردم شماری والے دن خود یا کسی اور کے ذریعے پہنچا دے یا اگر آپ ملازمت پیشہ ہیں تو گھر میں کسی کو بھی UTN نمبر لکھ کر دے دیں وہ مردم شماری کے عملے کو دے تو UTN نمبر درج کرتے ہی آپ کا تمام ڈیٹا آپکے متعلقہ بلاک میں درج ہوجائے گا*
*یاد رکھیں کہ تمام لوگ آبادی ضرور درج کروائیں کیونکہ اسی کی بنیاد پر آپ کو ترقیاتی فنڈ ، صحت کے مراکز ، سکول ، کالجز ، یونیورسٹیاں اور ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں*
*اگر بلاک میں کم آبادی ہو گی تو اگلے انتخابات میں دوسری ولیج کونسل میں ضم کر دی جائے گی*
*لہذا کوشش کریں کہ اپنے حقوق کیلئے اپنی آبادی کا مکمل اندراج کروائیں*

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈوگدرہ مینہ  مسجد سیلاب کی  وجہ شہید ہوگیا
26/08/2022

انا للہ وانا الیہ راجعون ڈوگدرہ مینہ مسجد سیلاب کی وجہ شہید ہوگیا

جس جگہ ھماری مخالفت عروج پر ھو مرشد💯ھم وھاں پر شوق سے قدم رکھتے ھے
18/08/2022

جس جگہ ھماری مخالفت عروج پر ھو
مرشد💯

ھم وھاں پر شوق سے قدم رکھتے ھے

آٹھویں جماعت کا طالبعلم احمد جو گجرات کا شہری ہے, سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو جس میں احمد ڈکیتوں کو ...
07/08/2022

آٹھویں جماعت کا طالبعلم احمد جو گجرات کا شہری ہے, سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی ویڈیو جس میں احمد ڈکیتوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلٸے اپنی سائیکل ڈکیتوں کے بائیک کے آگے لے آکر گرا دیتا ہے جسکے باعث ڈکیت گِر جاتے ہیں, چوری کی واردات ناکام بنانے پر بچے کو ڈی پی او کی جانب سے نقد انعام پیش کیا گیا جبکہ اہل محلہ کی جانب سے احمد نامی بچے کو نئی سائیکل بھی تحفے میں دی گئی ۔۔۔
اسے کہتے ہے بروقت ذہانت کا استعمال اور درست وقت پر درست فیصلہ ۔۔۔

22/06/2022

جب تک پیٹ میں روٹی نہ ہو ہم کسی کو فلسفہ سائنس نہیں سکھا سکتے۔

کامریڈ کارل مارکس

Address

Peshawar
12345

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dir Badarkani citizens forums posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share