Ziyarat with Asad Ali Shah

Ziyarat with Asad Ali Shah Syed Asad Ali Shah, a renowned UK Islamic scholar and TV host

15/06/2026

میدان کربلا کی زیارت:-
جس مقام پہ شہزدہ امام حسین حضرت امام زین العابدین کا خیمہ تھا دیکھیے وہ آج کس حال میں ہے۔

میدان کربلا، عراق

سید شہزادہ شاہ بخاری کو کل رات ان کے بیٹے مصطفے کے سامنے گولیاں مار کے شہید کر دیا, پھر مصطفے کو بھی ظلما" شہید کر دیا( ...
14/06/2026

سید شہزادہ شاہ بخاری کو کل رات ان کے بیٹے مصطفے کے سامنے گولیاں مار کے شہید کر دیا, پھر مصطفے کو بھی ظلما" شہید کر دیا( چاکرہ، تھانہ نصیرآباد، راولپنڈی) باپ بیٹے کا قتل پورے معاشرے کا قتل دہشتگردی ہے اس کے خلاف آواز اٹھائیے۔
وزیر اعلی پنجاب سیل
آئی جی پنجاب
سی سی ڈی پنجاب
راولپنڈی پولیس
تک ہماری آواز بنیے۔
RPO Rawalpindi
Rawalpindi Police
Maryam Nawaz Sharif


13/06/2026

دیکھیے آج میدان کربلا کس حالت میں ہے ؟

زیارت فرمائیے امام حسین کے بھتیجے اور امام حسن کے بیٹے حضرت امام قاسم کا خیمہ۔

کربلائے معلی ، عراق

12/06/2026

زیارت فرمائیے وہ مبارک جگہ جہاں غزوہ خندق لڑی گئی اور پیارے نبی پاک کا خیمہ مبارک تھا۔

مدینہ منورہ

11/06/2026

حضرت سیدنا امام حسین کے بھانجے
حضرت سیدہ زینب بنتِ علیؓ اور حضرت عبداللہ بن جعفرؓ طیار کے صاحبزادے
حضرت سیدنا عون کی زیارت فرمائیں۔
نزد کربلا، عراق

11/06/2026

کشمیر ہمارا دل ہے ، پاکستان ہماری جان ہے۔ اللہ کریم امن و باہمی محبت عطا فرمائیں، نفرتوں کو شکست ہو ۔ آمین۔
کشمیر زندہ باد
پاکستان زندہ باد
امن زندہ باد

09/06/2026

بوسنیا کا خوبصورت ہوٹل ، جہاں ہمارے قافلے کا قیام تھا۔
ماشاء اللہ

08/06/2026

بیٹا! جس کے جھگڑے زیادہ ہو جائیں، اس کا دین کم ہو جاتا ہے۔

دن کے وقت میں گورڈن کالج کا طالبِ علم تھا اور شام ڈھلے مدرسے کا مسافر۔ ظہر کے قریب کالج سے واپسی ہوتی تو فوراً مایۂ ناز قاری عمر دراز قادری صاحب کی خدمت میں حاضر ہو کر مشق اور حفظِ قرآن کی منزل سناتا۔ پھر مغرب کے بعد درسیات کی کلاسیں شروع ہوتیں جو رات گئے تک جاری رہتیں۔
کم عمری، ناپختگی اور مسلسل تعلیمی مصروفیات کے باعث طبیعت میں ایک سختی سی پیدا ہو گئی تھی۔ اب سوچتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ اس شدید مشغولیت اور ذہنی دباؤ کا بھی اس میں خاصا دخل تھا۔ بدقسمتی سے کالج اور مدرسہ، دونوں جگہ نظریاتی مخالفین سے چند جھگڑے اور لڑائیاں ہو گئیں۔ جب ایک بار لڑنے کا خوف دل سے نکل جائے تو انسان اکثر اپنے مزاج کی شدت کو شجاعت سمجھنے لگتا ہے۔ یہی میرے ساتھ بھی ہوا۔ طبیعت میں گرمی بڑھتی گئی اور مزاج میں سختی دوچند ہوتی چلی گئی۔
بالآخر جب معاملہ کچھ زیادہ بڑھا تو حضرت جی نے مجھے بلا لیا۔ نہ کوئی طویل نصیحت کی، نہ وعظ کا دفتر کھولا۔ صرف ایک جملہ ارشاد فرمایا:
"بیٹا! جس کی لڑائیاں زیادہ ہو جائیں، اس کا دین کم ہو جاتا ہے۔"
یہ چند الفاظ ایسے تھے جیسے کسی نے دل کے بند دریچے کھول دیے ہوں۔ میں نے پہلی بار محسوس کیا کہ دین صرف اپنے موقف کو منوانے کا نام نہیں، بلکہ اپنے نفس کو قابو میں رکھنے کا بھی نام ہے۔ حق پر قائم رہنا ایک بات ہے، اور ہر وقت برسرِ پیکار رہنا بالکل دوسری بات۔
الحمدللہ، اس ایک جملے نے طبیعت میں ایسا اعتدال پیدا کیا کہ پھر یاد نہیں پڑتا کہ کبھی کسی جھگڑے میں پڑا ہوں۔ زندگی میں سکون آیا، تعلقات میں مٹھاس پیدا ہوئی، اور روح کو ایک عجیب آبادی نصیب ہوئی۔
آج سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر روز ایک نیا اختلاف، ایک نئی بحث اور ایک نیا معرکہ کھڑا ہوتا ہے۔ لوگ دین کی خدمت کے نام پر ایسی تکراروں میں الجھ جاتے ہیں جن کا حاصل اکثر دلوں کی سختی، وقت کا ضیاع اور باہمی نفرت کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ اس راستے میں فائدہ کم اور خسارہ زیادہ ہے بلکہ خسارہ ہی ہے۔
توحیدخالص پر ثابت قدم رہیں، حضور نبی کریم ﷺ سے محبت و ادب کا دامن تھامے رکھیں، آپ ﷺ کی آلِ پاک اور اصحابِ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے عقیدت رکھیں، اور پوری امت کے لیے خیر خواہی کا جذبہ اپنے دل میں زندہ رکھیں۔ یہی وہ سرمایہ ہے جو انسان کا بیڑا پار کر دیتا ہے۔
اور جو لوگ شب و روز نئے نئے موضوعات پر لڑتے جھگڑتے اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف رہتے ہیں، ان کے لیے تہجد کے وقت دعا کیا کیجیے، کیونکہ بعض اوقات جسے ہم مخالف سمجھتے ہیں، وہ درحقیقت ہماری دعا کا زیادہ محتاج ہوتا ہے۔

ہر بات پہ کہتے ہو تم کہ تُو کیا ہے
تمہی کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے
سید اسد علی شاہ گیلانی
پیٹربرو، برطانیہ

06/06/2026

بغداد شریف
سیدنا محبوبِ سبحانی، غوثِ پاک حضرت سید عبدالقادر جیلانی حسنی و حسینی رحمۃ اللہ علیہ کی چوکھٹ پر حاضری کی سعادت۔
سفرِ عراق، جنوری 2026۔

06/06/2026

بے مثال حسن!
Bosnia Trip .

جس اللہ کریم نے یہ حسن تخلیق فرمایا، اُس کی شان و عظمت کا عالم کیا ہوگا۔ بوسنیا ہزگووینا

سُبْحَانَ اللّٰہِ

Address

90 Birchtree Avenue
Peterborough
PE14HW

Telephone

+447737285165

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziyarat with Asad Ali Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ziyarat with Asad Ali Shah:

Share