15/08/2026
👍❤️
گلگت بلتستان سیاحتی پولیس کا سیاح دوست اقدام
گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سیاحوں کے محفوظ و خوشگوار سفر کو یقینی بنانے کے لیے گلگت بلتستان سیاحتی پولیس کی جانب سے پولینڈ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو اہم سیاحتی مقامات، محفوظ سفری راستوں اور ضروری حفاظتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
سیاحتی پولیس گلگت بلتستان آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور بااعتماد سفر سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ترجمان گلگت بلتستان پولیس