13/10/2026
🚨 پاکستان ریلوے: آخر کب تک عوام کی جانوں سے کھیلتے رہو گے؟
شرم آنی چاہیے ان ذمہ داران کو جو برسوں گزرنے کے باوجود پاکستان ریلوے کے بنیادی مسائل حل نہیں کر سکے! آخر تم لوگوں کو کب عقل آئے گی؟ کب ہوش کے ناخن لو گے؟ کیا ریلوے کا کام صرف کوچز کو نیا رنگ و روغن کرکے عوام کو دکھانا رہ گیا ہے؟ اصل کام ریلوے ٹریکس کی بہتری، سگنلنگ سسٹم کی درستگی اور مسافروں کی حفاظت یقینی بنانا ہے، نہ کہ صرف کوچز کی تزئین و آرائش! آخر کب تک نااہلی، بدانتظامی اور غفلت کا بوجھ عام مسافر اپنی جانوں کی صورت میں اٹھاتے رہیں گے؟ کیا پاکستان ریلوے کو گدھا گاڑی سمجھ رکھا ہے کہ بس کسی نہ کسی طرح چلاتے رہو، چاہے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ہی کیوں نہ پڑ جائیں؟ عوام ٹکٹ خرید کر سفر کرتے ہیں، اپنی جانیں داؤ پر لگانے کے لیے نہیں! اگر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے نہیں نبھا سکتے تو اپنی کارکردگی کا جواب دیں۔ عوام کو کھوکھلے دعوے اور حادثے کے بعد رسمی بیانات نہیں، عملی اقدامات چاہییں۔ ریلوے کے نام پر ہونے والے اخراجات کا شفاف حساب، غفلت کے ذمہ داروں کا تعین اور ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے! آخر کب تک یہی تماشا چلتا رہے گا؟ کب تک معصوم انسانی جانیں خطرات کی نذر ہوتی رہیں گی؟ اب بس بہت ہو چکا! پاکستان ریلوے کسی کی جاگیر نہیں، یہ عوام کا ادارہ ہے اور عوام کی جانوں کی حفاظت اس کی بنیادی ذمہ داری ہے!
غصہ تو اتنا ہے ان حرام خوروں ریلوے افسروں پر مگر ایسی زبان استعمال نہیں کر سکتا ہوں جس سے پیج کا نام بدنام ہو
یاد رکھو: نئی کوچز دکھا کر کارکردگی کا سرٹیفکیٹ نہیں لیا جا سکتا؛ اصل امتحان محفوظ ٹریکس اور محفوظ سفر ہے!
47 Up Rehman Baba Express Derailment At Shuja Abad Near Multan Today 13-10-26
5:30 am Love Pak Rail 317